Tuesday, Jul 15 2025 | Time 02:16 Hrs(IST)
Regional

ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے: عمر عبداللہ

ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے: عمر عبداللہ

سری نگر، 19 جون (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایران سے نکالے گئے جموں و کشمیر کے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے گھر کی طرف ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کر رہی ہے۔عمر عبداللہ کے دفتر کے 'ایکس' ہینڈل پرجمعرات کی صبح ایک پوسٹ میں کہا گیا: 'ایران سے نکالے گئے ہمارے 94 طلبا بحفاظت دہلی پہنچ گئے'۔پوسٹ میں مزید کہا گیا: ' حکومت ان کے گھر کی طرف ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کر رہی ہے، جو اگلے چند گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی'۔
قبل ازیں مذکورہ 'ایکس' ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: 'وزیر اعلیٰ نے ایران سے نکالے گئے طالب علموں کو دہلی سے جموں و کشمیر لے جانے کے لیے رکھی گئی بسوں کے معیار سے متعلق درخواست کا نوٹس لیا ہے'۔انہوں نے کہا: ' ریذیڈنٹ کمشنر کو جے کے آر ٹی سی کے ساتھ تال میل کا کام سونپا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیلکس بسوں کا مناسب بندوبست کیا جائے'۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر ایران میں زیر تعلیم طلبا کے والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کافی فکر مند ہیں اور ان کی وطن واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی پرنازیبا کارٹون بنانے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں ملزم کی سرزنش

وزیر اعظم مودی پرنازیبا کارٹون بنانے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں ملزم کی سرزنش

نئی دہلی، 14 جولائی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر قابل اعتراض تبصروں کے ساتھ نازیبا کارٹون بنانے کے ملزم ہیمنت مالویہ پیر کو سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اسے فیس بک سے ہٹانے کے لیے تیار ہوگیا جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس اروند کمار کی بنچ نے مالویہ کے طرز عمل پر اختلاف اور عدم اطمینان کا اظہار کیا بنچ نے ان کی وکیل ورندا گروور سے پوچھا کہ کیا درخواست گزار اپنی فیس بک پوسٹ کو ہٹانے کے لیے تیار ہے ۔

...مزید دیکھیں
اسیم کمار گھوش ہریانہ اور اشوک گجپتی راجو گوا  کےگورنر مقرر

اسیم کمار گھوش ہریانہ اور اشوک گجپتی راجو گوا کےگورنر مقرر

نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) پروفیسراسیم کمار گھوش کو ہریانہ اور پی اشوک گج پتی راجو کو گوا کا گورنر جبکہ کوندر گپتا کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے صدر جمہوریہ سیکریٹریٹ نے پیر کو بتایا کہ صدر دروپدی مرمو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے بریگیڈیئر بی ڈی مشرا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ مسٹر کوندر گپتا کو لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام، مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ  پیش کی

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام، مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ یمن میں ایک یمنی شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والی کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے جا چکے ہیں سپریم کورٹ میں "نمیشا پریا کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت" سے متعلق ایک عرضی کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی نے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ کو بتایا کہ حکومت نے بات چیت سمیت تمام راستے اختیار کیے لیکن کوئی بھی طریقہ کامیاب نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے  ہندوستان کو 22 رن سے شکست دی

دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 22 رن سے شکست دی

لارڈز، 13 جولائی (یواین آئی) جوفرا آرچر اور بین سٹوکس (تین تین وکٹیں)، برائیڈن کارس (دو وکٹیں) اور کرس ووکس اور بشیر احمد (ایک، ایک وکٹ) کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو 22 رنز سے شکست دی اس سے قبل رویندر جڈیجا (ناٹ آؤٹ 61) کی ذمہ دارانہ نصف سنچری اور نچلے آرڈرکے بلے بازوں کی جدو جہد کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے گیند بازی کے حملے کو روکتے ہوئے چائے کے وقفے تک میچ میں خود کو برقرار رکھا۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے ایس سی او کے جنرل سکریٹری سے کام کاج کو جدید بنانے پر تبادلۂ خیال کیا

جے شنکر نے ایس سی او کے جنرل سکریٹری سے کام کاج کو جدید بنانے پر تبادلۂ خیال کیا

نئی دہلی، 14 جولائی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر چین کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چین پہنچے ہیں انہوں نے پیر کے روز بیجنگ میں ایس سی او کے جنرل سکریٹری نورالعین یرمیک بائیف سے ملاقات کی اور تنظیم کے تعاون اور اہمیت کے ساتھ ساتھ جدید کاری کے کاموں پر تبادلۂ خیال کیا ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ آج بیجنگ میں ایس سی او کے سکریٹری جنرل نورالعین یرمیک بائیف سے مل کر خوشی ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اُدے پور فائلزکی نمائش کا معاملہ: یہ ایک دل آزارفلم ،اس سے پوری دنیامیں ملک کی شبیہہ کو نقصان پہنچ سکتاہے:مولانا ارشدمدنی

اُدے پور فائلزکی نمائش کا معاملہ: یہ ایک دل آزارفلم ،اس سے پوری دنیامیں ملک کی شبیہہ کو نقصان پہنچ سکتاہے:مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی ،14 جولائی (یو این آئی) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے اُدئے پور فائلز نامی ہندی فلم کی نمائش روکنے کے لیئے دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی پٹیشن پرہائی کورٹ کی جانب سے نمائش پر اسٹے دینے اور سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیئے گئے سرٹیفیکٹ پر نظر ثانی کولیکراپیل داخل کرنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج مولانا ارشد مدنی کے وکلاء نے وزارت اطلاعات ونشریات کے روبرواپیل داخل کردی ہے۔

...مزید دیکھیں
ممبئی انڈینز  نیویارک نے میجر لیگ کرکٹ ( ایم ایل سی) خطاب جیتا

ممبئی انڈینز نیویارک نے میجر لیگ کرکٹ ( ایم ایل سی) خطاب جیتا

ممبئی، 14 جولائی (یو این آئی) ایم آئی نیویارک نے 2025 میجر لیگ کرکٹ ( ایم ایل سی) ٹائٹل جیت لیا ہے ممبئی انڈینس نے صرف تین سیزن میں دوسری چیمپئن شپ کا خطاب جیتا ہے عالمی سطح پر ممبئی انڈینز کا یہ 13 واں ٹائٹل ہے ممبئی انڈینس نے صرف 2025 میں تین ٹرافی جیتی ہیں اس سے قبل ایم آئی کیپ ٹاؤن نے جنوبی افریقہ 20 اور ممبئی انڈینز ویمنز ٹیم نے اس سال کے شروع میں ڈبلیو پی ایل میں ٹائٹل جیتا تھا۔

...مزید دیکھیں