SportsPosted at: Jun 16 2025 9:13PM فیفا کلب ورلڈ کپ میں یورپ کے بڑے کلبوں نے جیت درج کی
نیویارک، 16 جون (یو این آئی) فیفا کلب ورلڈ کپ میں یورپ کے بڑے فٹ بال کلبوں بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین نے جیت کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔
اس کے علاوہ بوٹافوگو نے سیئٹل ساؤنڈرز پر معمولی فرق سے جیت درج کی، جب کہ پالمیراس اور پورٹو کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
گروپ سی میں اتوار کو مڈفیلڈر جمال موسیالا کی دوسرے ہاف میں لگائی گئی ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ نے آکلینڈ سٹی پر 10-0 کے ساتھ بڑی جیت درج حاصل کی، جبکہ کنگسلے کومن اور مائیکل اولیس نے دو دو گول کیے۔