Thursday, Jul 10 2025 | Time 19:22 Hrs(IST)
National

پہلگام انٹیلی جنس کی ناکامی کے لیے امیت شاہ ذمہ دار: کانگریس

پہلگام انٹیلی جنس کی ناکامی کے لیے امیت شاہ ذمہ دار: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو سیکورٹی کی خامی قرار دیتے ہوئے اسے انٹیلی جنس نظام کی بڑی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اس کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ پوری طرح سے ذمہ دار ہیں کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے چیئرمین کرنل روہت چودھری اور ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) انوما آچاریہ نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ مکمل طور پر انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی کی خرابی تھی اور مسٹر شاہ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے مقام پر نہ تو کوئی سیکورٹی چوکی اور نہ ہی کوئی سیکورٹی اہلکار موجود تھا جبکہ مسٹر شاہ نے حملے سے چند دن پہلے سیکورٹی کا جائزہ لیا تھا اور کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا 17 اپریل کو ہونے والا دورہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ انٹیلی جنس معلومات ملی تھیں۔ اگر مودی حکومت کو یہ اطلاع ملی تھی تو احتیاطی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کو انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے، کیونکہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس نظام براہ راست مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آتا ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پچھلے چار سالوں میں جموں و کشمیر کے شہروں سے نیشنل رائفلز اور فوج کی تعیناتی ہٹا دی گئی ہے۔ انہیں صرف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران وزارت داخلہ نے تمام حفاظتی انتظامات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ پارٹی اس معاملے پر وزیر اعظم مودی کی صدارت میں کل جماعتی میٹنگ اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے، لیکن مسٹر مودی پچھلی دو آل پارٹی میٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا قومی سلامتی ان کی ترجیح نہیں؟
یواین آئی۔ظ ا

خاص خبریں
بہار میں ووٹر لسٹ  کی نظرثانی پر  عبوری روک  نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں، آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر کوئی عبوری حکم امتناعی جاری نہیں کیا اور الیکشن کمیشن کو 21 جولائی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور تصویری ووٹر شناختی کارڈ کو ووٹروں کی شناخت ثابت کرنے کے لیے قابل قبول دستاویزات کی شکل میں منظور کرنے پر غور کرے۔

...مزید دیکھیں
شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں شدید بارش کے باوجود پانی جمع ہونے میں کمی آئی ہے اور جہاں پہلے پانی جمع ہوتا تھا، اب وہاں نظر نہیں آتا محترمہ ریکھا گپتا نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ دہلی نے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ 27 سالوں سے جو افراتفری پھیلی ہوئی تھی اسے مرحلہ وار درست کیا جا رہا ہے اور دہلی کو بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی  مبارک باد دی

وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ شاہ نےوزیر دفاع راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

نئی دہلی ،10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو انکی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

جموں، 10 جولائی (یو این آئی) شری امرناتھ جی یاترا کے لئے جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور

سپول ضلع میں پولنگ اسٹیشنوں کے اضافے کی تجویز منظور

سپول، 10 جولائی (یواین آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سپول ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پولنگ مراکز کو بڑھانے کی تجویز کو تمام سیاسی پارٹیوں کی باہمی رضامندی کے بعد منظوری دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں