Monday, Jun 9 2025 | Time 23:20 Hrs(IST)
National

مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

مودی بدعنوانی نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوانی کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن گوا میں سینکڑوں کروڑ روپے کے گھپلے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف نہیں بلکہ بدعنوانوں کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی کہتے ہیں کہ وہ ’’بدعنوانی کے خلاف لڑائی‘‘ لڑ رہے ہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ ان کی لڑائی ’’بدعنوانوں‘‘ کے لیے ہے اور گوا میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ان کی کھوکھلی باتوں کی بہترین مثال ہے۔ گوا میں عوام کے پیسے کا 304.24 کروڑ روپے کا ایک بڑا گھپلہ ہوا ہے جس میں 20 سے زیادہ پروجیکٹس من پسند پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو بغیر بولی کے دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ "گوا کو لوٹا گیا، 'نا کھاؤںگا، نہ کھنے دوں گا' محض سراب ہے، بی جے پی نے گوا میں 'منی اڈانیوں' کا ایک گروہ بنایا ہے جو بڑے اور اچھے ٹھیکے دینے میں جوڑ توڑ کرتے ہیں، وہ سنٹرل ویجیلنس کمیشن-سی وی سی کے ہر اصول کو توڑ رہے ہیں۔ پچھلے دروازے سے کوئی ای ڈی، سی بی، آئی ٹی، سی وی سی نہیں ہے جو ان معاہدوں کی تحقیقات کرے کیونکہ یہ ’منی اڈانی‘ ریاست کے قدرتی وسائل کو تباہ کرکے اقتدار بی جے پی کو سونپنے کی قیمت چکا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
بہتر حکمرانی سے مختلف شعبوں میں تبدیلی آئی، ترقی کے ساتھ زندگی میں آسانیاں پیداہوئیں : مودی

بہتر حکمرانی سے مختلف شعبوں میں تبدیلی آئی، ترقی کے ساتھ زندگی میں آسانیاں پیداہوئیں : مودی

نئی دہلی، 09 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے 11 سال میں ملک نے 140 کروڑ لوگوں کی اجتماعی شراکت داری سے بہترحکمرانی کی طاقت سے مختلف شعبوں میں تیزی سے تبدیلی دیکھی ہے، جس سے تیزی سے ترقی ہوئی اور ’زندگی میں آسانیاں ‘ پیداہوئیں ۔

...مزید دیکھیں
پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے مکانات کا اضافی معاوضہ

پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے مکانات کا اضافی معاوضہ

نئی دہلی 09 جون (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے 2060 مکانات کے لیے مرکزی حکومت کے معاوضے کے علاوہ 25 کروڑ روپے کا انتظام کرے۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں بیلجیئم کی حمایت کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی/برسلز 09 جون (یواین آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ہفتہ طویل یوروپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پریوٹ میکسم سے ملاقات کی اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ہندوستان کے تئیں بیلجیم کی حمایت اور یکجہتی کا خیرمقدم کیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کے نوجوان نوکری کے متلاشی کے بجائے نوکری فراہم کرنے والے بن رہے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

ہندوستان کے نوجوان نوکری کے متلاشی کے بجائے نوکری فراہم کرنے والے بن رہے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

جودھ پور/نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ ہندوستان اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا کے مسائل کو حل کرکے قیادت کی طرف بڑھ رہا ہے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، جودھپور میں ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹر برلا نے کہا کہ ہندوستان جدید سائنس کی دوہری طاقت اور بھرپور روحانی ورثے کا استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کا 11 سالہ دور حکومت  غیر معمولی ترقی کا عہد: راجناتھ

مودی کا 11 سالہ دور حکومت غیر معمولی ترقی کا عہد: راجناتھ

نئی دہلی، 09 جون (یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے 11 سالہ دورحکومت کی تعریف کرتے ہوئے اسے ’غیر معمولی ترقی‘ اور ’سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیوں کا عہد‘ قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت نے 11 سالوں میں صرف خواب بیچے: راہل  گاندھی

مودی حکومت نے 11 سالوں میں صرف خواب بیچے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 09 جون (یواین آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 11 سالہ دور کو کمزوروں کے خلاف تشدد، تذلیل اور امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عرصے میں نہ کوئی احتساب ہوا اور نہ ہی کہیں کوئی تبدیلی آئی لیکن پروپیگنڈہ پورے زور و شور سے جاری رہا۔

...مزید دیکھیں
سیتا رمن نے این آئی آئی ایف کی کارکردگی کا جائزہ لیا

سیتا رمن نے این آئی آئی ایف کی کارکردگی کا جائزہ لیا

نئی دہلی 09 جون (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو یہاں قومی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر فنڈ (این آئی آئی ایف) کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں

بحریہ نے سنگاپور کے تجارتی جہاز کے عملے کے 18 ارکان کو بچایا

09 Jun 2025 | 11:09 PM

نئی دہلی 09 جون (یواین آئی) بحریہ نے کوسٹ گارڈ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک انتہائی مربوط تلاش اور بچاؤ آپریشن میں سنگاپور کے جھنڈے والے تجارتی جہاز ایم وی وان ہائی 503 کے عملے کے 22 ارکان میں سے 18 کو بحفاظت بچا لیا۔

بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا  انتقال

بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال

09 Jun 2025 | 1:38 PM

ممبئی، 9 جون (یو این آئی) مشہور بالی ووڈ فلم ساز پارتھو گھوش کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 76 برس تھی بتایا جا رہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے پارتھو گھوش کی موت ہوئی پارتھو گھوش نے اپنے کریئر میں کئی بہترین فلمیں دیں، جن میں جیکی شراف اور مادھوریددکشت کی فلم 100 ڈیز، متھن چکرورتی کے ساتھ دلال، نانا پاٹیکر-جیکی شراف کی اگنی ساکشی جیسی فلمیں شامل ہیں پارتھو گھوش 8 جون 1949 کو مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن ادب، فن اور موسیقی میں ہی گزرا۔ سنیما کے لیے ان کے شوق نے انھیں فلم انڈسٹری کی طرف راغب کیا۔ سال 1985 میں انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

سارن: نابالغ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا نوجوان گرفتار

07 Jun 2025 | 1:55 PM

چھپرا، 7 جون (یو این آئی) بہار کے سارن ضلع کے کوپا تھانے کی پولیس نے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں