Thursday, Jun 26 2025 | Time 17:46 Hrs(IST)
National

ایئر انڈیا ڈریم لائنر میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی ، ہوا ہانگ کانگ واپس

ایئر انڈیا ڈریم لائنر میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی ، ہوا  ہانگ کانگ واپس

نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) احمد آباد-لندن ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے چار دن بعد ہانگ کانگ سے دہلی آرہے ایئر انڈیا کے ایک اور بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے کو ٹیک آف کے چند منٹ بعد تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد ہانگ کانگ واپس جانا پڑا ذرائع کے مطابق ہانگ کانگ سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 315 نے کل رات 11:59 بجے ہانگ کانگ سے ٹیک آف کیا ریکارڈ کے مطابق اس پرواز نے تین گھنٹے اور نو منٹ کی تاخیر سے اڑان کی۔ ٹیک آف کے بعد پائلٹ کو ہوا میں ہی تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا۔ اس پر پائلٹ نے جہاز کو کچھ دیر تک سمندر کے اوپر اڑایا اور جب مسئلہ حل نہ ہوا تو واپسی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد طیارہ تقریباً ایک گھنٹہ 19 منٹ کے بعد اپنی اصل جگہ یعنی ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر واپس آگیا۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 18 منٹ پر ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے پر اترا۔ جہاں تکنیکی طور پر اس کی مکمل جانچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 12 جون کو ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر احمد آباد سے لندن جا رہا تھا جب ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو کر گجرات کے احمد آباد میں بی جے میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں 230 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 241 مسافروں کی موت ہو گئی۔ زندہ بچ جانے والے واحد شخص کی شناخت ہند نژاد برطانوی شہری وشواش کمار رمیش کے طور پر ہوئی ہے، جو زخمی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
ہندوستان نے  ایس سی او میں دہشت گردی سے متعلق  مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

ہندوستان نے ایس سی او میں دہشت گردی سے متعلق مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی، 26 جون (یواین آئی) ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چین اور پاکستان کے اتحاد کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے رکن ممالک کے دہشت گردی پرمشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا دو روزہ اجلاس چین کے شہر چنگ داؤ میں جاری ہے چین کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کررہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این ای ای ٹی-یوجی2025: سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ سے کیس منتقل کرنے سے انکار کیا

این ای ای ٹی-یوجی2025: سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ سے کیس منتقل کرنے سے انکار کیا

نئی دہلی، 26 جون (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو میڈیکل انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ 2025 کو چیلنج کرنے والی ایک رٹ درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا جسٹس کے وی وشواناتھن اور این کے سنگھ کی بنچ نے اسد کھتری کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عرضی مفاد عامہ کے حقائق پر مبنی نہیں ہے اس لیے اس تنازعہ کو سپریم کورٹ کے بجائے ہائی کورٹ میں طے کیا جانا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
شہروں میں گھر خریدنا غریبوں کے بجٹ سے دور ہے: راہل

شہروں میں گھر خریدنا غریبوں کے بجٹ سے دور ہے: راہل

نئی دہلی، 26 جون (یواین آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور شہری معیشت میں مکان خریدنا غریب اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کا خواب بن گیا ہے آج سوشل میڈیا 'فیس بک' پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہاکہ "ہاں، آپ نے صحیح پڑھا ہے اور اگر آپ کو یقین نہیں آتا ہے تو میں اسے دہراتا ہوں - ممبئی میں گھر خریدنے کے لیے ہندوستان کے پانچ فیصد امیر ترین لوگوں کو بھی 109 سال تک اپنی آمدنی کا 30 فیصد بچانا پڑے گا، یہی حال زیادہ تر بڑے شہروں کا ہے، جہاں آپ موقع کی تلاش میں محنت کرتے ہیں اور اتنی کامیابی کہاں سے آئے گی؟"
انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط ​​طبقے کی وراثت دولت نہیں ذمہ داریاں ہیں۔

...مزید دیکھیں
حکومت منشیات سے پاک ہندوستان کے لیے پرعزم: شاہ

حکومت منشیات سے پاک ہندوستان کے لیے پرعزم: شاہ

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے موقع پر اس مسئلہ سے نمٹنے میں مصروف تمام افراد اور تنظیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں 'منشیات سے پاک ہندوستان کی لڑائی میں جنگجو اور اتحادی' قرار دیا ہے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر شیئر کیے گئے اپنے پیغام میں، مسٹر شاہ نے منشیات کی لعنت کی سنگینی پر زور دیا اور کہا کہ اس کے خاص طور پر نوجوانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مستقبل میں تعلیمی اشتراک کے مواقع کے جائزے کیلئےفلپائن کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مستقبل میں تعلیمی اشتراک کے مواقع کے جائزے کیلئےفلپائن کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) شعبہ تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حال ہی میں بینکویٹ کی ریاستی مقامی حکومت کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ مفاہمت نامے پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی سمجھوتے کا مقصد ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کے استحکام پر خصوصی توجہ کے ساتھ فریقین کے درمیان تعلیمی لین دین، پیشہ ورانہ ترقی اور بین تہذیبی و ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دیناہے پروفیسر صائمہ سعیدافسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق مفاہمت نامے میں جامعہ اور بینکوینٹ کے اداروں کے درمیان تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبا کے باہمی لین دین سے متعلق منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثہ:سی وی آر- ایف ڈی آر  ڈیٹا کی تحقیقات مکمل

احمد آباد طیارہ حادثہ:سی وی آر- ایف ڈی آر ڈیٹا کی تحقیقات مکمل

نئی دہلی، 26 جون (یواین آئی) احمد آباد سے لندن کے لیے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے کے کاک پٹ وائس ریکارڈرز (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز (ایف ڈی آر) کا ڈیٹا لیبارٹری میں حاصل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کا نتیجہ متوقع ہے شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج یہاں ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

...مزید دیکھیں
ریاستی درجے کی بحالی پر فوری طورپر حتمی فیصلہ لیا جائے: عمر عبداللہ

ریاستی درجے کی بحالی پر فوری طورپر حتمی فیصلہ لیا جائے: عمر عبداللہ

سری نگر،26جون(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو زور دے کر کہا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی پر جاری بات چیت کو اب طول نہ دیا جائے بلکہ فوری طور پر حتمی فیصلہ لیا جائے تاکہ عوام کی دیرینہ مانگ پوری ہو سکے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کشمیری عوام کا آئینی و جمہوری حق ہے جسے مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر کے لیے 10,600 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ایک خوش آئند قدم ہے، جس میں مغل روڈ اور سادھنا پاس پر ٹنل منصوبے شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مستقبل میں تعلیمی اشتراک کے مواقع کے جائزے کیلئےفلپائن کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مستقبل میں تعلیمی اشتراک کے مواقع کے جائزے کیلئےفلپائن کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ

26 Jun 2025 | 5:28 PM

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) شعبہ تعلیمات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حال ہی میں بینکویٹ کی ریاستی مقامی حکومت کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ مفاہمت نامے پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی۔ سمجھوتے کا مقصد ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کے استحکام پر خصوصی توجہ کے ساتھ فریقین کے درمیان تعلیمی لین دین، پیشہ ورانہ ترقی اور بین تہذیبی و ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دیناہے پروفیسر صائمہ سعیدافسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق مفاہمت نامے میں جامعہ اور بینکوینٹ کے اداروں کے درمیان تدریسی و غیر تدریسی عملے اور طلبا کے باہمی لین دین سے متعلق منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔ اس میں پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے بینکویٹ کی صوبائی مقامی حکومت کے اساتذہ اور اسٹاف کے لیے باہمی ورچوئل اور آن سائٹ تربیت کی بھی تجویز تھی۔مزید برآں یہ سمجھو تہ فریقین کے درمیان ساجھیداری کو تعلیمی میدان سے بڑھا کر تہذیبی سفارت تک لے جانے کے لیے بینکویٹ کے شعبہ تعلیم(ڈی پی ایڈ) اور بینکویٹ کی صوبائی مقامی سرکار کے نمائندوں کے لیے بین تہذیبی و ثقافتی افہام وتفہیم کے فروغ پر زور دیتاہے۔

راجستھان: ساڑھے چار ہزار گانجے کے پودے ضبط

25 Jun 2025 | 7:36 PM

بھیلواڑہ، 25 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے منگروپ تھانہ علاقے میں پولیس نے گانجے کے 4,532 پودے ضبط کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں