image
Monday, May 6 2024 | Time 14:41 Hrs(IST)
National

عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) عالمی یوم اردو کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہرسال کی طرح اس سال بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش (9 نومبر، اُردو ڈے) پر خصوصی پروگرام کے دوران عالمی یوم اردو یادگار مجلہ شائع کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کی اس تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا کہ اس برس کا مجلہ اردو صحافت کے محقق اور نامور ادیب مولانا امداد صابری کے نام منسوب ہوگا، جس میں ان کی حیات وخدمات پر اہم مضامین شائع کئے جائیں گے۔ اس مجلہ کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری بھی جناب معصوم مرادآبادی کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا امداد صابری اپنے دور کے سب سے بڑے محقق اور مصنف تھے جن کی تصنیفات کی تعداد 100 کے آس پاس ہے۔ مولانا امداد صابری کا سب سے بڑا کارنامہ پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ’تاریخ اردو صحافت‘ ہے جو اردو صحافت کی تاریخ کے ذیل میں بنیادی حوالہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں عالمی یوم اردو کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خاں نے دی ہے۔ اس کی مجلس ادارت میں معروف صحافی جاوید اختر اور محمد عارف اقبال بھی شامل ہوں گے۔
یو این آئی-ا یف ا ے-م ا

خاص خبریں
کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

کانگریس نے رائے بریلی اور امیٹھی کے لیے مشاہد مقرر کیے

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو باوقار رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی سیٹوں کے لیے بطور مشاہد مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تیسرے مرحلے میں سبھی  پانچ سیٹوں پر این ڈی اے  کاقبضہ،  انڈیا اتحاد کو ساکھ  کا چیلنج

تیسرے مرحلے میں سبھی پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کاقبضہ، انڈیا اتحاد کو ساکھ کا چیلنج

پٹنہ، 6 مئی (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے میں، جہاں سبھی پانچ سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد کا قبضہ ہے، وہیں پہلی بار انڈیا الائنس کے بینر تلے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی ساکھ بنانے کا چیلنج ہے۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

رانچی، 6 مئی (یو این آئی) جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے انجینئر وریندر رام کے معاملے میں آج چھاپہ مارا اور جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے معاون جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔

...مزید دیکھیں
غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

رائے گڑھ، 6 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے دوسرے ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اسی کے تحت ایک غیر ملکی وفد 6 سے 8 مئی تک مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

...مزید دیکھیں
شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

چھندواڑہ، 6 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فضائیہ کے سپاہی وکی پہاڑے کے جسد خاکی کو آج فوج کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں لایا گیا۔

...مزید دیکھیں
بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

جالندھر، 6 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گورداسپور اور امرتسر اضلاع میں دو ڈرون برآمد کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے مکان کئے جائیں گے زمیں دوز: کلکٹر

مورینا، 6 مئی (یو این آئی) اگر کوئی شخص مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں کل ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتا ہے تو اس کے گھر کو زمین بوس کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

06 May 2024 | 12:07 PM

ممبئی،6مئی (یواین آئی) (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کردینےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

image