Tuesday, May 6 2025 | Time 10:44 Hrs(IST)
National

ہندوستان کو سائنسی طور پر تعاون یافتہ ترقی کا عالمی سپر پاوربنانے کے لئےمعاہدہ مفاہمت پر دستخط

ہندوستان کو سائنسی طور پر تعاون یافتہ ترقی کا عالمی سپر پاوربنانے کے لئےمعاہدہ مفاہمت پر دستخط

نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) وادھوانی فا¶نڈیشن نے تعلیمی اختراعات کے کمرشیلائزیشن میں تیزی لانے کے لئے وادھوانی انوویشن نیٹ ورک سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لئے اے آئی سی ٹی ای، آئی آئی ٹی،بامبے،آئی آئی ٹی، دہلی،آئی آئی ٹی، کانپور،آئی آئی ٹی،حیدرآباد، آئی آئی ایس سی، بنگلور او رسی کیمپ کے ساتھ معاہدہ مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد ہندوستانی فیکلٹی، طلباءاور محققین کی طرف سے کی جانے والی تعلیمی اور تجربہ گاہوں کی تحقیق کو حقیقی دنیا کی اپلی کیشنز میں تبدیل کرنا ہے جنہیں مختلف صنعتوں میں فروخت، استعمال یا لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح طویل مدتی اقتصادی قدر پیدا ہوتی ہے اور معاشرے میں بہتری آتی ہے۔
وادھوانی فاو¿نڈیشن کے صدر اور سی ای اورڈاکٹر اجے کیلا نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدت اور تحقیق کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ اعلی درجے کی اے آئی، مصنوعی حیاتیات، کوانٹم کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹرز، ہیلتھ ٹیک، اور اسپیس ٹیک جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں جامع اور مساوی حل کے لیے بے پناہ امکانات رکھتی ہیں،آئی آئی ٹی بامبے کے ساتھ ہمارے پچھلے تعاون نے تقریباً 100 پروجیکٹوں کی مالی معاونت کی ہے، جن میں سے 10 تجارتی طور پر کامیاب رہے ہیں۔ WIN COEs کا قیام ایسے سلوشن کو فروغ دے گا اور حقیقی دنیا کے منظرناموں میں ان کے اطلاق کو فروغ دے گا جو ہندوستان کو سائنسی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ، حکومت ہند میں سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ وادھوانی فاو¿نڈیشن اے این آر ایف کے ذریعے سرکردہ اداروں میں WIN-CoEs قائم کر رہا ہے، ہم تمام شعبوں میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں اور اس طرح کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ اقدام نوجوانوں کو جوڑنے کے لیے اے این آر ایف کے مقاصد کے مطابق ہوگا۔ ہندوستان آج ہمارے ملک کو درپیش سب سے اہم ماحولیاتی اور سماجی خدشات کو دور کرنے کے لیے سائنسی، ثبوت پر مبنی حل پیش کرے گا۔
اس موقع پر آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ٹی جی سیتارام نے کہاکہ ہندوستان آج دنیا کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں میں اختراع اور قیادت کا جذبہ پیدا کریں۔یہ تعاون ملک کے سرکردہ اداروں کے مابین انوویشن اور انٹرپرینیورشپکو تحریک فراہم کرے گا۔
اس وقت ہندوستان میں ایک فیصد سے بھی کم اعلیٰ تعلیمی ادارے تحقیق میں مصروف ہیں۔ تحقیق اور تجرباتی ترقی پر ہندوستان کے مجموعی اخراجات میں ان کا حصہ صرف 9 فیصد ہے۔ نتیجتاًہندوستانی یونیورسٹیاں مارکیٹ سے چلنے والی اختراعی پیداوار میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔WIN-COEs کا مقصد گھریلو تحقیق اور اختراعات کو تیز کرنا ہے تاکہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام وضع کیا جا سکے جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں جیسے کہ جدیدمصنوعی ذہانت(اے آئی)، مصنوعی حیاتیات اور بایو انجینئرنگ، ہیلتھ ٹیک، سیمی کنڈکٹرز، کوانٹم کمپیوٹنگ، اسپیس ٹیک،انڈسٹری، یونیورسٹیاں، تحقیقی ادارے اور حکومت وغیرہ سے جامع اور مساوی حل فراہم کرے۔انوسندھان نیشنل ریسرچ فاو¿نڈیشن (ANRF) کے سائنس پر مبنی ترقی کے وژن کے مطابق یہ اقدام ان اختراعات کو فروغ دے گا جو سماجی و اقتصادی مسائل سے منسلک ہیں۔ ان حلوں کا انتخاب ماہرین کی قومی جیوری کے ذریعے کیا جائے گا،وادھوانی انوویشن انہیں تجارتی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے فنڈنگ اور مختلف قسم کی مدد فراہم کریں گے۔
یواین آئی۔ع ا۔م الف

خاص خبریں
جموں وکشمیر:سرحدوں پر کشیدگی جاری، پاکستانی فوج کی مسلسل بارہوں بار ایل او سی پر فائرنگ، موثر جواب دیا گیا

جموں وکشمیر:سرحدوں پر کشیدگی جاری، پاکستانی فوج کی مسلسل بارہوں بار ایل او سی پر فائرنگ، موثر جواب دیا گیا

سری نگر، 6 مئی (یو این آئی) فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پیر اور منگل کی درمیانی شب بھی جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا وہاں موجود جوانوں نے موثر جواب دیا۔

...مزید دیکھیں
یوپی میں 14 سینئر آئی پی ایس افسران کےتبادلے

یوپی میں 14 سینئر آئی پی ایس افسران کےتبادلے

لکھنؤ، 6 مئی (یو این آئی) اتر پردیش حکومت نے پیر کی دیر رات انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 14 سینئر افسران کے تبادلے کر دیئے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: لو جہاد معاملے میں، ہائی پروفائل ’کلب 90‘ کا تجاوز شدہ حصہ زمین دوز

مدھیہ پردیش: لو جہاد معاملے میں، ہائی پروفائل ’کلب 90‘ کا تجاوز شدہ حصہ زمین دوز

بھوپال، 6 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں لگاتار نئے انکشافات سے سنسنی بنے نجی اعلیٰ تعلیمی ادارے سے متعلق مبینہ ’لو جہاد‘ کے معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کے قریب واقع ہائی پروفائل ریسٹورنٹ ’کلب 90‘ کے تجاوز شدہ حصے کو منہدم کر دیا۔

...مزید دیکھیں
یمن کے صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک، 42 زخمی: صحت افسر

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک، 42 زخمی: صحت افسر

صنعاء، 6 مئی (یو این آئی) اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کو یمن کے صوبہ حدیدہ پر درجنوں فضائی حملے کئے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلہ۔  جب حسن کا تاج تہذیب کے ماتھے پر سجے گا

حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلہ۔ جب حسن کا تاج تہذیب کے ماتھے پر سجے گا

حیدرآباد6 مئی(یواین آئی)وہ شہر جس کی فضاؤں میں اردو کی شیرینی ہے، جس کے گلی کوچوں میں قطب شاہی ادب کی مہک ہے اور جس کا قلعہ، محل اور گنبد گواہ ہیں عظمتِ رفتہ کے،وہی حیدرآباد اب ایک نئے عالمی باب کے لئے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں دہشت گردی کی سازش ناکام، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

پنجاب میں دہشت گردی کی سازش ناکام، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

امرتسر، 6 مئی (یو این آئی) پنجاب میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے، ریاستی اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی) امرتسر نے مرکزی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ٹبّہ ننگل کولار روڈ، ایس بی ایس نگر کے قریب جنگلاتی علاقے میں خفیہ قیادت والی مہم میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔

...مزید دیکھیں
وقف ترمیمی قانون کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں 15مئی کو

وقف ترمیمی قانون کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں 15مئی کو

نئی دہلی، 5مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 15مئی تک ملتوی کردی ہے اور آئندہ سماعت نئے چیف جسٹس وی آر گوئی کی سربراہی والی بینچ کے سامنے ہوگیں  آج اس معاملے کے بارے میں عدالت کی طرف سے فیصلہ آنے کی امید تھی کیوں کہ اس قانون کے کچھ شقوں پر عدالت عظمی نے حکومت ہند سے وضاحت طب کی تھی جن میں سے وقف بورڈ میں غیر مسلم ارکان کی تقرری کے بارے میں چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے وضاحت طلب کی تھی  اس کے علاوہ وقف بائی یوزر کے بارے میں کچھ اندیشے ظاہر کئے تھے۔

...مزید دیکھیں

بارش کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد بمقابلہ دہلی کیپٹلس میچ رد

05 May 2025 | 11:42 PM

حیدرآباد، 5 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 55 واں میچ پیر کے روز سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ایک اننگز کے کھیل کے بعد بارش کی وجہ سے رد ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

پنجاب میں دہشت گردی کی سازش ناکام، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

پنجاب میں دہشت گردی کی سازش ناکام، اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد

06 May 2025 | 9:50 AM

امرتسر، 6 مئی (یو این آئی) پنجاب میں دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے، ریاستی اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی) امرتسر نے مرکزی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ٹبّہ ننگل کولار روڈ، ایس بی ایس نگر کے قریب جنگلاتی علاقے میں خفیہ قیادت والی مہم میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔

بنگال کے دیگھا جگناتھ دھام میں لکڑی کے استعمال پر تنازعہ

04 May 2025 | 3:03 PM

کولکتہ، 4 مئی (یو این آئی) مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو پوری کے جگنناتھ مندر میں نوکلیور کی رسومات سے بچ جانے والی لکڑی کے مبینہ استعمال کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر حملہ کیا۔

...مزید دیکھیں