image
Thursday, May 2 2024 | Time 12:23 Hrs(IST)
Regional

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے جمعرات کو بتایا کہ سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، نگینہ، مراد آباد، رام پور اور پیلی بھیت میں صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ مقررہ وقت کے بعد بھی قطار میں کھڑے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا۔
ان حلقوں میں 73 مرد اور 7 خواتین سمیت کل 80 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی قسمت کا فیصلہ 1 کروڑ 43 لاکھ ووٹرز کریں گے، جن میں 76.23 لاکھ مرد اور 67.14 لاکھ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں، 2 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آج انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کشمیر میں 10 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور کسانوں سے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان اور اس کے عوام کو تباہی سے بچانے کے لیے مزید محنت کرنے کی اہمیت پر زور دیا

02 May 2024 | 12:14 PM

ریاض، 02 مئی (یواین آئی) جدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور سوڈان میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے حل تلاش کرنے کی کوششوں کےجلو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خود مختار کونسل کے صدر عبدالفتاح البرھان اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد حمدان دقلو"حمیدتی" سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات کی۔

image