image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 08:34 Hrs(IST)
Sports

ٹرکی نے سریجیش کو ایف آئی ایچ ایتھلیٹ کمیٹی کا شریک چیئرمین بننے پر مبارکباد دی

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی نے تجربہ کار گول کیپر پی آر سریجیش کو ایف آئی ایچ ایتھلیٹس کمیٹی کا شریک چیئرمین بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی حکمت عملی کا نوجوان کھلاڑیوں پر مثبت اثر پڑے گا۔

دلیپ ٹرکی نے کہاکہ "پی آر سریجیش کو ایف آئی ایچ کے ساتھ اس طرح کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا خوشی کی بات ہے جو ہاکی کے کھلاڑیوں کی زندگیوں پر براہ راست اثر ڈالے گی۔
ان جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے پاس دنیا بھر میں ہاکی اسٹک اٹھانے والے کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورہ دینے کا تجربہ اور نظریہ ہوگا۔
image