image
Friday, May 3 2024 | Time 19:17 Hrs(IST)
National

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "نریندر مودی ملک میں 'کرپشن کا اسکول' چلا رہے ہیں، جہاں وہ 'کرپشن سائنس' کے موضوع کے تحت 'چندے کا دھندہ' سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں"۔
انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، "جیسے چھاپے کے ذریعے چندے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں؟ ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، 'بیل اورجیل' کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا، " بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی بی جے پی نے اپنے لیڈروں کے لیے اس 'کریش کورس' کو لازمی کردیا ہے، جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہيں۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں اہل ہونے کے باوجود نوکریوں سے محروم  افراد کی مددکا اعلان

وزیرا عظم مودی کا اساتذہ تقرری گھوٹالے میں اہل ہونے کے باوجود نوکریوں سے محروم افراد کی مددکا اعلان

کلکتہ 3مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے اہلیت ہونے کے باوجود نوکری سے محروم ہوگئے ہیں ان کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے  انہوں نے کہا کہ میں نے ریاستی بی جے پی کو پہلے ہی ہدایت دیدی ہے کہ پارٹی کو ان لوگوں کی قانونی اور سماجی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں انہوں نے ریاستی قیادت کو اس کے لیے قانونی مشاورتی ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

رائے بریلی 3 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیامسٹر گاندھی نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کی والدہ سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے موجود تھے واضح ر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے پارلیمنٹ میں اس نشست کی نمائندگی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے صحت وجوہات کی بنا پر موجودہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی سندیش کھالی پر بات کرتے ہیں مگر گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی

مودی سندیش کھالی پر بات کرتے ہیں مگر گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی

کلکتہ 3مئی (یواین آئی) گورنر پر ایک خاتون کے ذریعہ جنسی زیادتی کے الزامات لگنے کے بعد ممتا بنرجی نے بنگال کے دورے پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ سندیش کھالی کی بات کرتے ہیں مگر گورنر پر لگنے والے الزامات پر خاموش کیوں ہیں ۔

...مزید دیکھیں
مان کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر لگا ئی روک

مان کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر لگا ئی روک

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی چنڈی گڑھ واقع رہائش گاہ کے باہر سڑک کو آزمائشی بنیادوں پر عام لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے کھولنے کے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کےحکم پر روک لگا دی جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ کو خطرہ کا دعویٰ کرنے والی درخواست پر مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ : یوگی

کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ : یوگی

لکھنؤ، 3 مئی (یو این آئی) پاکستان میں کانگریس کی حمایت یافتہ بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ ہے سنبھل، بدایوں اور آملہ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، مسٹر یوگی نے کہا ’’اگر مودی اور بی جے پی جیت جاتے ہیں تو ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے، جب کہ کانگریس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں جشن منایا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا:ایم ڈبلیو انصاری

ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا:ایم ڈبلیو انصاری

ٹیپو سلطان کے یوم شہادت 4مئی پر خاص
نئی دہلی، 3مئی (یو این آئی)ٹیپو سلطان کے عہد میں دلتوں کی حالت انتہائی ابتر تھی، خاص کر دلت خواتین کی، جنھیں اپنا جسم تک ڈھکنے کی اجازت نہیں تھی شیرمیسور نے ان کے ساتھ انصاف کیا اور برابری کا حق اور سماج میں باعزت مقام دلایا ٹیپو سلطان نے اپنے عہد میں بیٹیوں کی عزت و آبروکے تحفظ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا  ان خیالات کاا ظہار سابق آئی پی ایس افسر ایم ڈبلیو انصاری نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔

...مزید دیکھیں
امیدوار پروین کھنڈیلوال نے چاندنی چوک سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

امیدوار پروین کھنڈیلوال نے چاندنی چوک سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار پروین کھنڈیلوال نے جمعہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور بڑی اکثریت سے جیت کا دعویٰ کیا نامزدگی سے پہلے، مسٹر گوئل اور مسٹر ہرش وردھن نے، مسٹر کھنڈیلوال کی حمایت کرتے ہوئے ’’نامانکن یاترا" نکالی اور ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔

...مزید دیکھیں
درست اطلاعات اور میڈیا کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: شہباز شریف

درست اطلاعات اور میڈیا کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا: شہباز شریف

03 May 2024 | 6:38 PM

اسلام آباد، 3 مئی (یو این آئی) آزادی صحافت کے عالمی دن پر وزیراعظم نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سلام، حریت فکر کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں جان قربان کرنے والے صحافی انسانیت کے ہیروز ہیں،صحافت اور اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے شہباز شریف نے کہا کہ درست اطلاعات اور میڈیا کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا، میڈیا اور اظہار کی آزادی پر پختہ یقین رکھتے ہیں، پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوا، میڈیا انڈسٹری مسائل سے نکالنے کے لئے کردار ادا کریں گ۔

معروف شاعر اور نثر نگار ڈاکٹر ماجدؔ دیوبندی کی نثری کتاب ’میری کاوشیں‘ کا سرکردہ افراد کے ہاتھوں اجرا

03 May 2024 | 7:08 PM

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) معروف شاعر اور نثر نگار ڈاکٹر ماجدؔ دیوبندی کی نثر کی تیسری کتاب’میری کاوشیں‘کی رسم اجراء کی تقریب میں سابق مرکزی وزیرِ خارجہ اور معروف وکیل سلمان خورشید نے کہا کہ اپنے خودداری اورحووصلوں کی تحریروں سے ماجدؔ دیوبندی نے عوم کو چونکایا ہے اور آج وہ نہ صرف شاعری بلکہ اپنی صحافت،کالم نگاری اور نثر لکھنے میں ماہر نظر آتے ہیں جس کی مثال ان کی تازہ تصنیف ہے ’میری کاوشیں‘ ہے۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image