image
Friday, May 3 2024 | Time 17:24 Hrs(IST)
Regional

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جالندھر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا ممبر آنجہانی چودھری سنتوکھ سنگھ کی اہلیہ کرم جیت کور نے بھی کانگریس کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسٹر بٹو نے مرکزی وزیر اشونی ویشنو، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے، جالندھر کے ایم پی سشیل رنکو، پارٹی کے قومی ترجمان جیویر شیرگل، سابق ایم ایل اے شیتل انگورال، مسٹر امیت تنیجا اور دیگر کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
مسٹر بٹو نے بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر کو بھیج دیا تھا۔ وہ ضلع کانگریس جالندھر اربن کے صدر، جالندھر امپروومنٹ ٹرسٹ کے صدر، پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور کل ہند کانگریس کمیٹی کے رکن اور پھر قومی سکریٹری تھے۔ وہ پنسپ کے چیئرمین بھی رہے۔ انہوں نے 2007 میں جالندھر سنٹرل اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن ہار گئے۔
پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے قریبی سمجھے جانے والے مسٹر بٹو نے اپنے دو سطری استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ کانگریس کی بنیادی رکنیت اور پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل کے شریک انچارج کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ پردیش
جالندھر سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا ممبر آنجہانی چودھری سنتوکھ سنگھ کی اہلیہ کرم جیت کور نے بھی آج کانگریس کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اپنے شوہر کی موت کے بعد انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2023 جالندھر لوک سبھا حلقہ کا ضمنی انتخاب لڑا، لیکن مسٹر رنکو سے الیکشن ہار گئی تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلےمسٹر رنکو اے اے پی کی طرف سے دوبارہ امیدوار قرار دیئے جانے کے باوجود، اے اے پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔
اس بار وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر جالندھر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مسز کرم جیت کور چودھری کے بیٹے وکرم جیت سنگھ چودھری فلور سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں۔ چودھری کنبہ کانگریس کے چرنجیت سنگھ چنی کو اپنا امیدوار بنانے سے ناراض تھا اور اسی وجہ سے وکرم جیت سنگھ چودھری نے اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1500

خاص خبریں
راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

رائے بریلی 3 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیامسٹر گاندھی نے کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کی والدہ سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے موجود تھے واضح ر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کی والدہ محترمہ سونیا گاندھی 1999 سے پارلیمنٹ میں اس نشست کی نمائندگی کر رہی ہیں، تاہم انہوں نے صحت وجوہات کی بنا پر موجودہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے منع کر دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ : یوگی

کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ : یوگی

لکھنؤ، 3 مئی (یو این آئی) پاکستان میں کانگریس کی حمایت یافتہ بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ ہے سنبھل، بدایوں اور آملہ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، مسٹر یوگی نے کہا ’’اگر مودی اور بی جے پی جیت جاتے ہیں تو ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے، جب کہ کانگریس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں جشن منایا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا:ایم ڈبلیو انصاری

ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ،بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا:ایم ڈبلیو انصاری

ٹیپو سلطان کے یوم شہادت 4مئی پر خاص
نئی دہلی، 3مئی (یو این آئی)ٹیپو سلطان کے عہد میں دلتوں کی حالت انتہائی ابتر تھی، خاص کر دلت خواتین کی، جنھیں اپنا جسم تک ڈھکنے کی اجازت نہیں تھی شیرمیسور نے ان کے ساتھ انصاف کیا اور برابری کا حق اور سماج میں باعزت مقام دلایا ٹیپو سلطان نے اپنے عہد میں بیٹیوں کی عزت و آبروکے تحفظ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا  ان خیالات کاا ظہار سابق آئی پی ایس افسر ایم ڈبلیو انصاری نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔

...مزید دیکھیں
چوتھے مرحلے میں 96 سیٹوں کے لیے 1717 امیدوار میدان میں

چوتھے مرحلے میں 96 سیٹوں کے لیے 1717 امیدوار میدان میں

نئی دہلی، 03 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر 1717 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ اس مرحلے میں آندھرا پردیش سے 25، بہار سے 5، جموں و کشمیر سے ایک، جھارکھنڈ سے 4، مدھیہ پردیش سے 8، مہاراشٹر سے 11، اڈیشہ سے 4، تلنگانہ سے 17، اتر پردیش سے 13 اور مغربی بنگال کی 8 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹائیں گے: بی جے پی

آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹائیں گے: بی جے پی

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات جیتنے پر بی جے پی کی حکومت آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولرہٹا دے گی۔

...مزید دیکھیں
راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

راہل پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچے

نئی دہلی، 3 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی، گاندھی خاندان کی روایتی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے رائے بریلی پہنچ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

مودی بنگال میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

کولکاتہ، 3 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو مغربی بنگال کے تین اضلاع میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ : یوگی

کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ : یوگی

03 May 2024 | 4:59 PM

لکھنؤ، 3 مئی (یو این آئی) پاکستان میں کانگریس کی حمایت یافتہ بیان بازی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ ملک کے دشمنوں کے ساتھ ہے سنبھل، بدایوں اور آملہ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، مسٹر یوگی نے کہا ’’اگر مودی اور بی جے پی جیت جاتے ہیں تو ملک میں دیوالی منائی جاتی ہے، جب کہ کانگریس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں جشن منایا جاتا ہے۔ ملک کے عوام اس فرق کو سمجھیں اور ملک دشمن عناصر کو مسترد کریں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image