image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 22:48 Hrs(IST)
Regional

پی ڈی اے کرے گا این ڈی کا صفایا:اکھلیش

پی ڈی اے کرے گا این ڈی کا صفایا:اکھلیش

غازی آباد:17اپریل(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو دعوی کیا کہ پچھڑا، دلت، اقلیت( پی ڈی اے) لوک سبھا الیکشن میں این ڈی اے کا صفایا کردے گا اور اگلے دو مہینے میں مرکز میں نئی حکومت ہوگی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ایک جوائنٹ پریس کانفریس میں یادو نے کہا کہ آنے والا الیکشن ملک کے مستقبل کو طے کرے گا۔ غازی آباد سے غازی پور تک این ڈی اے کا صفایا ہوگا۔گذشتہ دس سالوں میں مرکز کی بی جے پی حکومت نے عوام سے جھوٹ بولا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی بلکہ کم ہوگئی۔ نوجوان روزگار کی تلاش میں پھر رہے ہیں۔ مہنگائی شباب پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے بغیر دلت پچھڑوں کو انصاف نہیں ملے گا۔ ذات پر مبنی مردشماری ہمارا ایک ایجنڈا ہے۔ بغیر سماجی انصاف کے ، بغیر برابری ختم کئے ہم اپنے سماج کو آگے نہیں بڑھا سکتے ہیں۔انڈیا اتحاد کی حکومت آنے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی وداعی میں اترپردیش کی عوام کا کردار اہم رہے گا۔ ملک کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی کی ہوا اترپردیش سے چل رہی ہے۔ یہاں سے غازی پور تک صفایا ہوگا۔14 میں آنے والے 24 میں چلے جائیں گے۔ اس بار ان کی وداعی بہت شاندار ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا' اگر ہم محتاط رہ کر ووٹنگ کریں گے اور اپنے بوتھ کی چوکیدار کریں گے تو بی جے پی کا صفایا یقینی ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

دھاراشیو، 30 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹر میں یکے بعد دیگرے کئی عوامی جلسے کیے اور دھاراشیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکے گی مسٹر مودی نے آج یہاں مہایوتی امیدوار ارچنا پاٹل کی حمایت میں مہم چلائی۔

...مزید دیکھیں
دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا

نئی دہلی، 30 اپریل (ب یو این آئی ) دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر یادو کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کردیں۔

...مزید دیکھیں
بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے  کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات سے پیدا ہونے والی عدالتی کارروائی کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کے تبصروں کا سخت نوٹس لیا اور منگل کو ان کے وکیل سے کہا آپ کیسے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی کارروائی کیسے چلانی چاہیے جسٹس ہیما کوہلی اور احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے زبانی مشاہدہ کرتے ہوئے بابا رام دیو کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس معاملے میں آئی ایم اے کے موجودہ صدر ڈاکٹر اشوکن کے بیانات کو عدالت میںریکارڈ پر لانے کی اجازت دیں۔

...مزید دیکھیں
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ  بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کاروائ کا آغاز

سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملہ : ملزم نے وعدہ معاف گوہ بننے کی خواہش ظاہر کی مکوکا کے تحت کاروائ کا آغاز

ممبئی 30 اپریل (یو این آئی) اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ معاملے میں گرفتار ملزمین جن کے خلاف ممبئی پولیس نے مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات کا نفاذ کیا ہے اس معاملے میں ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے  ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے یہ بات بتائی ذرائع نے بتلایا کہ ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقاتی دستے نے انکار کیا ہے تاہم کہا ہیکہ مکوکا قانون میں وعدہ معاف گواہ بننے کہ لئے جو رہنمایانہ اصول مرتب کئے گئے ہیں اسکے تحت کاروائ کا آغاز عمل میں آچکا ہے
قانون کے مطابق تفتیشی ایجنسی پہلے ملزم کا اقبالیہ بیان کسی اعلیٰ افسر کے سامنے ریکارڈ کرے گی جو تفتیش کا حصہ نہیں ہے اور اسکے بعد مجسٹریٹ کے روبرو اسے ریکارڈ کروایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے پرجول معاملے میں کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

شاہ نے پرجول معاملے میں کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا

گوہاٹی، 30 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کرناٹک میں کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا اور جنتا دل-سیکولر (جے ڈی-ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانہ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے سلسلے میں حکومت کے لاپروائی کو ذمہ دار قراردیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے  کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

بابا رام دیو کے خلاف عدالتی کارروائی پر میڈیا میں آئی ایم اے کے صدر کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

30 Apr 2024 | 10:46 PM

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنیوں کے گمراہ کن اشتہارات سے پیدا ہونے والی عدالتی کارروائی کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر آر وی اشوکن کے تبصروں کا سخت نوٹس لیا اور منگل کو ان کے وکیل سے کہا آپ کیسے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اپنی کارروائی کیسے چلانی چاہیے جسٹس ہیما کوہلی اور احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے زبانی مشاہدہ کرتے ہوئے بابا رام دیو کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی سے کہا کہ وہ اس معاملے میں آئی ایم اے کے موجودہ صدر ڈاکٹر اشوکن کے بیانات کو عدالت میںریکارڈ پر لانے کی اجازت دیں۔

اگر وزیر اعظم خواتین کے خیر خواہ ہیں تو ریونا جیسے لوگوں پر نکیل کسیں: نندتا ہڈا

30 Apr 2024 | 9:02 PM

چنڈی گڑھ، 30 اپریل (یو این آئی) چنڈی گڑھ کی مہیلا کانگریس کمیٹی کی صدر نندتا ہڈا نے منگل کو کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی واقعی خواتین کے خیر خواہ ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتے ہیں تو پرجول ریونا جیسے ’مجرموں‘ پر نکیل کسنی چاہیے نہ کہ انہیں بچایا چاہئے۔

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image