image
Thursday, May 2 2024 | Time 10:08 Hrs(IST)
Regional

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ امریکہ میں کسانوں کے لئے یوریا 3,000 روپے فی بوری میں دستیاب ہے، ہم اسے ہندوستان میں کسانوں کو 300 روپے میں دستیاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک اور اتر پردیش کو بہت آگے لے جانا ہے، لیکن انڈیا اتحاد کی ساری طاقت دیہاتوں اور دیہی علاقوں کو پسماندہ کرنے میں صرف کی جاتی ہے، اس سوچ کی وجہ سے امروہہ اور مغربی اتر پردیش جیسے علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’انڈیا اتحاد کے لوگ سناتن سے نفرت کرتے ہیں۔ میں نے شری کرشن کی اصلی دوارکا کی پوجا کی جو سمندر میں واقع ہے، لیکن کانگریس کے شہزادے کہتے ہیں کہ سمندر میں پوجا کرنے کے لائق کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف ووٹ بینک کی خاطر ہزاروں سالوں سے چلے آرہے ہمارے عقیدے کو مسترد کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ 'ایک بار پھر اتر پردیش میں دو شہزادوں (راہل گاندھی اور اکھلیش یادو) کی اداکاری والی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ حالانکہ انہیں پہلے بھی مسترد کیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے سر پر اقربا پروری، بدعنوانی اور خوشامد کی ٹوکری لے کر اتر پردیش کے لوگوں سے ووٹ مانگنے نکلے ہیں۔ وہ ہندوستان کے عقیدے پر حملہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دونوں پارٹیوں (ایس پی-کانگریس) نے رام للا کے پران پرتسٹھا کی دعوت کو ٹھکرا دیا تھا۔ آج جب پورا ملک رام میں ڈوبا ہوا ہے، تب سماج وادی پارٹی کے لوگ جو خود کو یدوونشی کہتے ہیں، سرعام رام کے بھکتوں کو منافق کہتے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

چین میں سڑک دھنس جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی

گوانگژو، 02 مئی (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں ایک ایکسپریس وےکا کچھ حصہ دھنس جانےسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

پاپوا نیو گنی میں زلزلہ

ہانگ کانگ، 02 مئی (یو این آئی) پاپوا نیو گنی کے جنوب مشرقی حصے میں 101 کلومیٹر دور کمبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

پیرو میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بیجنگ، 02 مئی (یو این آئی) وسطی پیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

میزائل پر مبنی ا سمارٹ ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کو نئی پیڑھی کے میزائل پر مبنی لائٹ اسمارٹ ٹارپیڈو سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے کیے گئے اس ٹیسٹ سے بحریہ کی اینٹی سب میرین وارفیئر صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اب بحریہ اس سسٹم کے ذریعے روایتی رینج سے زیادہ فاصلے پر حملہ کر سکے گی  اسے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی، 01 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح مودی ان واقعات پر خاموش ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کرناٹک میں سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے جنسی استحصال کے ملزم کے لیے عوام سے ووٹ مانگے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

02 May 2024 | 9:30 AM

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

image