OthersPosted at: Apr 24 2024 12:30PM کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے
پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا الائنس) میں سیٹوں کے تال میل کی وجہ سے اس الیکشن میں کانگریس کو نو سیٹیں کشن گنج، کٹیہار، مغربی چمپارن، سمستی پور (محفوظ)، ساسارام (محفوظ)، پٹنہ صاحب، مظفر پور، بھاگلپور اور مہاراج گنج ملی ہے۔ ان میں سے چار سیٹوں مغربی چمپارن، سمستی پور (محفوظ)، پٹنہ صاحب اور بھاگلپور پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار پہلی بار لوک سبھا کے میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔
بیتیہ کے سابق ایم ایل اے مدن موہن تیواری پہلی بار مغربی چمپارن سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مسٹرتیواری پہلی بار کانگریس کے ٹکٹ پر سال 2015 میں بیتیہ کے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رینو دیوی کو شکست دی تھی، اس سے پہلے سال 2010 میں انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر بیتیہ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا، جہاں انہیں بی جے پی کی رینو دیوی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2020 کے بیتیہ اسمبلی انتخابات میں مسٹر تیواری کو (بی جے پی) امیدوار رینو دیوی (سابق نائب وزیر اعلی) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سابق ایم پی مہیشور ہزاری کے بیٹے سنی ہزاری پہلی مرتبہ لوک سبھا کا انتخابات لڑرہے ہیں۔
بھاگلپور پارلیمانی سیٹ سے بھاگلپور کے ایم ایل اے اجیت شرما پہلی بار لوک سبھا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اجیت شرما 2014 میں ہوئے ضمنی انتخابات، 2015 اور 2020 میں بہار اسمبلی انتخابات میں بھاگلپور سے جیت چکے ہیں۔ وہ کانگریس لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔
یواین آئی۔م س