SportsPosted at: Aug 5 2024 6:29PM ڈنڈیگل نے ٹی این پی ایل ٹائٹل جیت لیاچنئی، 05 اگست (یو این آئی) ڈنڈیگل ڈریگنز نے روی چندرن اشون کی نصف سنچری (52) اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت تمل ناڈو پریمیئر لیگ (ٹی این پی ایل) کے فائنل میچ میں لائک کوائی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلا خطاب جیت لیا۔ مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچنے والی لائیک کوائی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 129 رنز بنائے۔ ڈنڈیگل کے لیے سندیپ واریر، ورون چکرورتی اور پی وگنیش نے دو دو وکٹ لیے۔