
نئی دہلی، 09 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کے روز برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے 'آپریشن سندور' کے سلسلے میں فون پر بات کی ڈاکٹر شنکر نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر پوسٹ میں کہا کہ "برطانیہ کے خارجہ سکریٹری مسٹر لیمی کے ساتھ آج سہ پہر فون پر بات چیت ہوئی۔
...مزید دیکھیں 
جموں،9مئی(یو این آئی)جموں کے سانبہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا اوراس دوران پاکستانی رینجرس کی ایک چوکی کو بھی تباہ کردیا گیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مسلح افواج کے آپریشن سندور سے مایوس اور پریشان پاکستان نے جمعرات کی رات مغربی سرحد سے متصل علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کی صبح یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع نے مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ساؤتھ بلاک میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پہلگام میں پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم سیاحوں کا مذہب پوچھنے اور ان کا سندور مٹانے کی بزدلانہ حرکت کی ہے، جس پر ہندوستان اور ہماری فوج نے نے آپریشن سندور کے ذریعے کرارا جواب دیا ہے اور اب پورا ملک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور کانگریس کو یہ پیغام دینے کے لیے ' جے ہند یاترا' نکال رہی ہے کانگریس نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی حکومت اور فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی میں پورا ملک متحد ہے۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، 9 مئی (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ میچز کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ہے جمعہ کی سہ پہر کو جاری کردہ ایک بیان میں، بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائکیا نے کہا کہ آئی پی ایل 2025 کو فوری طور پر ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے بی سی سی آئی کے سینئر حکام اور آئی پی ایل گورننگ کونسل نے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
...مزید دیکھیں 
واشنگٹن، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے کواترا نے کہا ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں ’’دہشت گردی کی فیکٹریوں‘‘ پر ہندوستان کی ’محدود کارروائی‘ کے بعد پاکستان کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ نہ صرف دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے بلکہ خود اس میں ملوث ہے اور عالمی برادری کو اسے سختی سے روکنا چاہئے۔
...مزید دیکھیں 
چنڈی گڑھ، 9 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی کارروائی کے دوران ہندوستانی شہروں کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی ناکام کوششوں کے ثبوت پنجاب کے کئی گاؤں میں بکھرے ہوئے ہیں۔
...مزید دیکھیں