نئی دہلی ، پٹنہ، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ قانون سازوں میں رکاوٹوں سے پاک اور منظم بحث اور بہترین مذاکرات کی روایت کو برقرار رکھا جانا چاہیے اجلاسوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ افسران کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ ایوانوں میں کوئی خلل نہ پڑے، اتفاق رائے اور اختلاف رائے کے باوجود ہمارے ایوان وسیع تر عوامی مفاد میں اور بہتر ماحول میں چلیں تاکہ ہم اپنے ایوانوں میں اپنی آئینی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کر سکیں، وہ عوامی خدمت اور گڈ گورننس میں بہتر کردار ادا کر سکیں گے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر فرقہ وارانہ منافرت کو بڑھاوا دینے والی نظم پوسٹ کرنے کے الزام میں کسی بھی طرح کی تعزیری کارروائی پر آج روک لگا دی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے آزادی کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں لیا اور وہ انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وہ تاریخ میں تلاش کریں کہ ان کی شراکت کتنی تھی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر دہلی اسمبلی انتخابات لڑنے والے سابق کونسلر طاہر حسین کو قومی دارالحکومت میں 2020 میں ہوئے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عبوری یا باقاعدہ ضمانت دینے کے سوال پر دہلی پولیس کا موقف رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔
...مزید دیکھیں واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) سال 2011 سے فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو کو منگل کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ حکومت کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے عہدے کا حلف دلایا۔
...مزید دیکھیں لوزان (سوئٹزرلینڈ)، 21 جنوری (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر جے شاہ نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی اور اولمپک ہاؤس میں لاس اینجلس 2028 انٹرنیشنل فیڈریشنز کے سیمینار میں شرکت کی۔
...مزید دیکھیں