image
Friday, May 10 2024 | Time 13:36 Hrs(IST)
National

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ : دگ وجے سنگھ

امت شاہ کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ  : دگ وجے سنگھ

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کے خلاف جو الزامات لگائے تھے  مسٹر سنگھ نے انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ مسٹر شاہ کے الزامات کا جواب دیا  مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا "کل کھلچی پور میں ہونے والی میٹنگ میں امت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار میرا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے  میں ان کا شکر گزار ہوں  لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے ، وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آئے۔
مسٹر سنگھ نے کہا "امت شاہ کا پہلا جھوٹ - ڈگ وجئے سنگھ کے مشورے پر راہل گاندھی نے منشور میں مسلم پرسنل لا کو شامل کیا، حقیقت - کانگریس کے منشور میں کوئی مسلم پرسنل لا نہیں ہے۔ دوسرا جھوٹ - دگ وجے سنگھ نے بھگوا دہشت گردی کہا، حقیقت - میں نے کبھی بھگوا دہشت گردی کا لفظ استعمال نہیں کیا - دگ وجے سنگھ نے افضل گرو کو پھانسی دینے کی مخالفت کی تھی - میں نے افضل گرو کو جلد پھانسی دینے کے لیے خط لکھا تھا۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی ) کے بارے میں وزیر داخلہ کے الزامات کا مناسب جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا "مسٹر شاہ کا چوتھا جھوٹ - دگ وجے سنگھ نے پی ایف آئی پر پابندی کی مخالفت کی، حقیقت - میں نے پی ایف آئی پر پابندی کی کبھی مخالفت نہیں کی۔" دراصل، سیمی پر پہلی پابندی میری حکومت نے لگائی تھی، سچ یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی نے پی ای آئی کے سیاسی ونگ کے ساتھ مل کر کرناٹک میں بلدیاتی انتخابات لڑے تھے۔"
مسٹر دگ وجے سنگھ نے مزید چار حقائق بتاتے ہوئے کہا "امت شاہ کا پانچواں جھوٹ - دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کورونا ویکسین مت لو، حقیقت - میں نے کبھی کورونا ویکسین نہ لینے کی اپیل نہیں کی، چھٹا جھوٹ - کورونا کی وبا میں سیاست، سچ اور۔" حقیقت - جب راج گڑھ ضلع کے لوگ آکسیجن اور سلنڈر کے لیے بری طرح پریشان تھے تو میں نے دہلی آکسیجن سلنڈر بھیج کر مریضوں کے علاج کا انتظام کیا۔ جھوٹ - ہم نے میڈیکل کالج دیا، حقیقت - ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی، جے وردھن سنگھ سکریٹری تھے انہوں نے وزیراعلی سراج گڑھ ڈسٹرکٹ میڈیکل کالج کی تجویز مرکز کو بھیجوائی تھی اور آٹھواں جھوٹ - ہم نے بھوپال رام گنج منڈی ریلوے لائن کے لیے 2000 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی۔ ریلوے لائن کے بجٹ کی منظوری کے سال ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی اور اس کی لاگت 2000 کروڑ روپے نہیں تھی، امت شاہ جی، اس وقت اس کی لاگت کا تخمینہ 3032 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

تمل ناڈو: ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ برت ساہو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں ان تمام اسٹرانگ رومز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں جہاں 19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد ای وی ایم مشین رکھی گئی ہیں ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی مسٹر ساہو کی ہدایات ایسے وقت میں آئی ہیں جب کچھ اضلاع میں گڑبڑ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

تمل ناڈو: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی

چنئی، 10 مئی (یو این آئی) تمل ناڈو کے جنوبی ویردھونگر ضلع کے شیوکاشی کے گاؤں سینگامالا پٹی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سےمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہو گئی ہے مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اور جھلسنے والے 13 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں دھماکہ جمعرات کی سہ پہر اس وقت ہوا جب ایک پرائیویٹ پٹاخے کے یونٹ میں 100کے قریب کارکن فینسی پٹاخہ بنانے میں مصروف تھے۔

...مزید دیکھیں
پوتن نے میشوسٹین کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں میں  پیش کی تجویز

پوتن نے میشوسٹین کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں میں پیش کی تجویز

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے میخائل میشوسٹین کو ملک کا وزیر اعظم مقرر کرنے کے لیے ایوان زیریں ’اسٹیٹ ڈوما‘ میں ایک تجویز پیش کی ہے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچسلاو ولوڈن نے جمعہ کو یہ اطلاع دی مسٹر ولوڈن نے ٹیلی گرام پر کہا ’’صدر ولادیمیرووچ پوتن نے وزیراعظم عہدے کے لیے میخائل ولادیمیرووچ میشوسٹن کی امیدواری پر و اسٹیٹ ڈوما کو ایک تجویز پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں
روس کے علاقے کالوگا میں ڈرون حادثے کے بعد آئل ریفائنری  میں آگ لگی

روس کے علاقے کالوگا میں ڈرون حادثے کے بعد آئل ریفائنری میں آگ لگی

ماسکو، 10 مئی (یو این آئی) روس کے کالوگا علاقے میں ایک آئل ریفائنری میں ڈرون کے ٹکرا جانے کے بعد آگ لگ گئی ایمرجنسی سروسز نے آج کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈیزل ایندھن والے تین ٹینک اور ایندھن کے تیل والے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو برف و باراں متوقع، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان

کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو برف و باراں متوقع، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان

سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

منوج سنہا کی بھگوان پرشورام جینتی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، 10 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا: 'بھگوان پرشورام صداقت، ہمت اور ہمدردی کے مجسمہ ہیں' موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'میں بھگوان پرشورام جینتی اور اکشے ترتیا کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں'۔

...مزید دیکھیں
وجینتی مالاسمیت 67 مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا

وجینتی مالاسمیت 67 مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا گیا

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو معروف اداکارہ وجینتی مالا بالی سمیت 67 مشہور شخصیات کو مختلف شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image