image
Friday, May 10 2024 | Time 21:08 Hrs(IST)
National

مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

مودی 'سپرمین' نہیں ، 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں : پرینکا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں 'سپرمین' کے طور پر پیش کرتی ہے لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ' مہنگائی مین' ہیں  محترمہ واڈرا نے آج یہاں کہا "جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر کہتے ہیں کہ مودی جی بہت طاقتور ہیں۔ اگر آپ چا ہیں تو چٹکیوں میں جنگ روکوا سکتے ہیں، تو انہوں بے روزگاری اور مہنگائی کیوں نہیں کم کی۔ دراصل انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ عوام کس قدر جدوجہد سے دوچار ہیں۔ آپ اس عظیم ملک کے عوام ہیں آپ لوگوں نے اپنے خون پسینے سے اس ملک کی سرزمین کو سینچا ہے۔
محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "آزادی کی تحریک میں لوگ آگے آئے اور ملک کے لیے لڑے، لیکن آج ملک میں لوگوں کے سامنے بہت سے مسائل ہیں۔ آپ کی زندگی میں بہت سی جدوجہد اور مسائل ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں لوگ صبح سے شام تک بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔"
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
سب مل کر ملک کو آمریت سے بچائیں گے: کجریوال

سب مل کر ملک کو آمریت سے بچائیں گے: کجریوال

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) تہاڑ جیل سے عبوری ضمانت پر باہر آنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ ملک کو آمریت سے بچانا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی  4 جون کو وداعی طے : راہل

بی جے پی کی 4 جون کو وداعی طے : راہل

کانپور، 10 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی شکست یقینی ہے اور اتر پردیش انڈیا گروپ کم از کم 50 سیٹیں جیتے گا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی

کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیدی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جیل میں بند مسٹر کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت ملی ہہے  جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے یہ حکم دیا بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو، اور اروند کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے دلائل سننے کے بعد 7 مئی کو کہا تھا کہ جمعرات یا اگلے ہفتے سماعت مکمل ہونے پر عبوی ضمانت سے متعلق کوئی حکم جاری کرے گی ۔

...مزید دیکھیں
سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

سورین کو راحت نہیں ملی، سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرے گی

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو کوئی راحت نہیں دی اور کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا ۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں آٹھ نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں آٹھ نکسلی ہلاک

بیجاپور، 10 مئی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں آٹھ نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
جب تک میں زندہ ہوں، ایس سی-ایس ٹی - اوبی سی کا کوٹہ کوئی نہیں چھو سکتا: مودی

جب تک میں زندہ ہوں، ایس سی-ایس ٹی - اوبی سی کا کوٹہ کوئی نہیں چھو سکتا: مودی

نندُربار، (مہاراشٹر)، 10 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پسماندہ اور قبائلیوں کے روٹی، کپڑا اور مکان سے متعلق خدشات کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 'ونچتوں کا جو ادھیکار ہے، مودی ان کا چوکیدار ہے۔

...مزید دیکھیں
جھارکھنڈ میں دراندازی کو صرف بی جے پی ہی روک سکتی ہے: امت شاہ

جھارکھنڈ میں دراندازی کو صرف بی جے پی ہی روک سکتی ہے: امت شاہ

کھونٹی، 10 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے ایم ایم کی قیادت والا اتحاد زمین، کان کنی اور منریگا گھپلوں میں ملوث رہا ہے لیکن بی جے پی غریب کا پیسہ نہیں لوٹنے دے گی .
جمعہ کو کھونٹی کے کورٹ گراؤنڈ میں بی جے پی امیدوار ارجن منڈا کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دراندازی کی وجہ سے جھارکھنڈ کی ڈیموگرافی بدل گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

چوٹالہ نے عوامی جلسوں میں ووٹ دینے کی اپیل کی

08 May 2024 | 6:42 PM

کیتھل، 08 مئی (یو این آئی) انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے چوٹالہ نے بدھ کو اپنی انتخابی عوامی رابطہ مہم کے تحت کیتھل کے ایک درجن سے زیادہ گاؤں کا دورہ کیا اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
image