image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 18:11 Hrs(IST)
National

سعودی عرب پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لے گا

سعودی عرب پہلی بار مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لے گا

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، ایک اہم سنی اسلامی ملک سعودی عرب نے پہلی بار باوقار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر نے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے کیونکہ یہ قدامت پسند سلطنتوں کے بین الاقوامی خوبصورتی کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی سمت میں یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
اس عالمی پلیٹ فارم پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ’مِس یونیورس 2024‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔
رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔
انہوں نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، مس یونیورس میں پہلی بار کوئی ماڈل سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی۔‘
ریاض سے تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں وہ ماضی میں مِس ​​عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کو اجاگر کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں، جہاں طویل عرصے سے اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کیا جاتا رہا ہے، اس وقت 38 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حکومت کررہے ہیں۔
سعودی ولی عہد کو اکثر روایتی عرب لباس میں ملبوس دیکھا جاتا ہے، ماضی میں اگر نظر دوڑائی جائے تو سعودی عرب نے سماجی اور مذہبی کنٹرول برقرار رکھا ہے۔
تاہم حالیہ مہینوں میں ان سخت پابندیوں میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اس تبدیلی نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے، انہیں ڈرائیونگ کرنے، تقریبات میں شرکت کرنے اور مرد کے بغیر پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ سعودی عرب، جو الکحل پر پابندی کے لیے جانا جاتا ہے، نے غیر مسلم سفارت کاروں کو الکحل خریدنے کی اجازت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب مملکت میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے، الکحل اسٹور دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کھول دیا جائےگا۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
کرناٹک حکومت خشک سالی سے راحت کی امداد کے معاملے میں پھر سے سپریم کورٹ جائے گی: سورجے والا

کرناٹک حکومت خشک سالی سے راحت کی امداد کے معاملے میں پھر سے سپریم کورٹ جائے گی: سورجے والا

بیلگاوی، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت پھر سے مرکزی حکومت کے ذریعہ خشک سالی کے لیے 3,452 کروڑ روپے کی امدادی رقم مختص کرنے کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی  انہوں نے کہا کہ یہ رقم ریاست کی طرف سے ابتدائی طور پر طلب کیے گئے 18,172 کروڑ روپے سے بہت کم ہے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کے بعد کرناٹک کے کنڑ باشندوں اور کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے کنڑ باشندوں اور کرناٹک کے کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اے پی کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

اے پی کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں:شرمیلا

حیدرآباد 28اپریل (یواین آئی)آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریمارک کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب ریاست کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں  انہوں نے پوچھا کہ ہر سال سنکرانتی کے موقع پر جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟شرمیلا نے وشاکھاپٹنم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے؟ سرکاری محکموں میں خالی ملازمتیں کیوں پُر نہیں ہو سکیں؟ وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کو رضاکارانہ عہدے دیئے گئے۔

...مزید دیکھیں
اقلیتوں کی راحت رسانی اور کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اقلیتوں کی راحت رسانی اور کالے قوانین کی منسوخی کے لئے انڈیا الائنس کی کامیابی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،28اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کہاکہ وزیر اعظم نے چناوی جلسوں کے دوران مسلمانوں پر براہ راست حملہ کیا انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر یہ سوچنا چاہئے ، آخر کار ہم پر یہ براہ راست حملہ کیوں ہو رہا ہے ہم سے یہ دشمنی کیسی ، مسلمانوں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی

منی پور میں 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ ہوگی

امپھال، 28 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن (ای سی) نے بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے تین اسمبلی حلقوں کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ، ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی

ادھم پور میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ، ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی

جموں،28اپریل(یو این آئی) جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ولیج ڈیفنس گارڈ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

سدارامیا نے ریوانا کے فحش ویڈیو کی ایس آئی ٹی تحقیقات کا حکم دیا

بنگلورو، 28 اپریل (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جنتا دل-ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانا سے متعلق فحش ویڈیو معاملے میں فیصلہ کن کارروائی کی ہے اور پریشان کن الزامات کی جانچ کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا کانگریس ذرائع نے بتایا کہ مسٹر لولی کا استعفیٰ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کو موصول ہوگیا ہے لیکن استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ہے اور اس میں لکھے گئے نکات پر غور کیا جارہا ہےمسٹر لولی نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر کھڑگے کو بھیج دیا ہے اور ان کا شکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اگست میں انہیں دوبارہ دہلی پردیش کانگریس کی قیادت سونپی تھی۔

...مزید دیکھیں

اسرائیل کا غزہ پٹی میں حماس کے 12 ٹھکانوں پر حملے

28 Apr 2024 | 5:41 PM

غزہ، 28 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی فضائیہ (آئی ڈی ایف) نے حال ہی میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی تحریک حماس کے راکٹ لانچروں سمیت درجنوں اہداف پر حملہ کیا اور فلسطینی علاقے میں نامعلوم تعداد میں ان کے کارکنوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

دہلی میں اے ے پی کے ساتھ اتحاد سے ناراض لولی نے دیا استعفیٰ

28 Apr 2024 | 4:20 PM

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری پر من مانی کرنے اور دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں اتوار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

image