
نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) پہلگام میں بے رحمانہ دہشت گردانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو چن چن کر مارنے کے حکومت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے، ہندوستانی مسلح افواج نے منگل کی دیر رات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں 25 منٹ تک تابڑ توڑ حملے کرکے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، اس طرح دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی ہے خارجہ سکریٹری وکرم مسری، آرمی کرنل صوفیہ قریشی اور فضائیہ کے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے بدھ کو یہاں نیشنل میڈیا سینٹر میں ملک کو’ 6 اور 7 مئی کی رات 1.05 سے 1.30 بجے تک جاری رہے آپریشن سندور‘ کے بارے میں بتایا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی،6مئی (یواین آئی)وزیر اعظم نریندرمودی نے آج اپنی کابینہ کے اراکین کو فوجی کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ’ آپریشن سندور‘ کامیاب رہا کیونکہ اس میں پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا انھوں نے ملک کے فوجیوں کی کارروائی کوسراہا اور کہاکہ ہمارا مقصدیہ تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ وبرباد کیا جائے ۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو گزشتہ آدھی رات کو نشانہ بنائے جانے کے فوراً بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے مختلف ممالک میں اپنے ہم منصبوں کو بریف کیا اور انہیں بتایا کہ ہندوستان تصادم میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اگر اسلام آباد تصادم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ "مضبوطی سے جوابی کارروائی" کے لیے تیار ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مسلح افواج کے آپریشن سندور سے مشتعل پاکستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو یہاں سرحدی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر، گجرات، پنجاب، اتراکھنڈ، راجستھان، بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال اور سکم کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف سیکرٹریز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کرنے کے لئے ہندوستانی افواج کے ذریعہ شروع کئے گئے آپریشن سندور کے بارے میں بتایا بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے راشٹرپتی بھون سکریٹریٹ نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں آپریشن سندورکے بارے میں بتایا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) حکومت نے آپریشن سندور کے ذریعے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد جمعرات کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو ایکس کو بتایا کہ یہ میٹنگ 8 مئی کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوگی مسٹر رجیجو نے کہاکہ "حکومت نے 8 مئی کو صبح 11 بجے یہاں پارلیمنٹ کمپلیکس میں لائبریری بلڈنگ کے کمیٹی روم میں کل جماعتی رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) 'آپریشن سندور' کی کامیابی پر ہندوستانی فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی( اے اے پی) نے بدھ کو کہا کہ پہلگام حملے کے جواب میں فوج نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میں سرگرم کئی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال، پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی سمیت کئی رہنماؤں نے ہندوستانی کے بہادر فوجیوں کو مبارکباد دی ہے اور ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
...مزید دیکھیں