Friday, Mar 14 2025 | Time 12:13 Hrs(IST)
International

ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو

ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو

تہران، 21 مئی (یو این آئی) ایرانی حکومت نے پیر کو فیصلہ کیا کہ ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔ یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے دی۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا تعین ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایزائی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، نائب صدر برائے قانونی امور محمد دہقان اور ایرانی آئینی کونسل اور وزارت داخلہ کے اراکین کی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔
اس میٹنگ میں ایگزیکٹیو ٹیم کی تشکیل، کاغذات نامزدگی کے داخلے، تشہیراتی مہم اور انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا اور نگہبان کونسل کے ساتھ ہونے والے ضمنی سمجھوتے کے تحت، صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے 30 مئی سے 3 جون کی تاریخوں کا تعین ہوا ہے۔ انتخابی مہم 12 جون سے 27 جون تک ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے تحت عہدے پر فائز صدر کے انتقال، معزول ہونے، استعفے، کام پر حاضر نہ ہونے یا 2 مہینے کی بیماری یا پھر صدارتی دور کے اختتام اور کسی بھی وجہ سے نئے صدر کے عدم انتخاب کی صورت میں اور رہبر انقلاب کی رضامندی کے بعد صدارت کے فرائض نائب صدر کے حوالے کردئے جائيں گے اور اس کے بعد پارلیمان کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور نائب صدر پر مشتمل ایک کمیٹی 50 دن کے اندر صدارتی انتخابات منعقد کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بنگلہ دیش پہنچے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بنگلہ دیش پہنچے

ڈھاکہ، 14 مارچ (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکہ میں روس کے نئے سفیر ڈارچیف ابھی تک واشنگٹن کے لیے روانہ نہیں ہوئے : اوشاکوف

امریکہ میں روس کے نئے سفیر ڈارچیف ابھی تک واشنگٹن کے لیے روانہ نہیں ہوئے : اوشاکوف

ماسکو، 14 مارچ (یو این آئی) روس کے صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے اسپوتنک کو بتایا کہ امریکہ میں روس کے نئے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
یوکرین نے جنوبی روس میں آئل ریفائنری پر  کیا حملہ،گیسولین  ٹینک جلا یا: گورنر

یوکرین نے جنوبی روس میں آئل ریفائنری پر کیا حملہ،گیسولین ٹینک جلا یا: گورنر

ماسکو، 14 مارچ (یو این آئی) یوکرین کی مسلح افواج نے جنوبی روس کے کراسنوڈار علاقے میں تواپسے میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا،جس میں گیسولین ٹینکوں میں سے ایک میں آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، صوبائی کمشنر کشمیر اور آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو ہولی کی مبارکباد

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، صوبائی کمشنر کشمیر اور آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو ہولی کی مبارکباد

سری نگر، 14 مارچ (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہولی کے پر مسرت تہوار پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی،بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی،بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت

سری نگر، 14 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی دوطرفہ نقل وحمل کے لئے کھلی ہے تاہم جعمہ کے روز بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔

...مزید دیکھیں
منوج سنہا کی ہولی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

منوج سنہا کی ہولی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، 14 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہولی کے پر مسرت تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر، 14 مارچ (یو این آئی) لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں جمعہ کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں

اپنے ہر کردار کو کمال تک پہنچایا ہے عامر خان نے

14 Mar 2025 | 11:19 AM

(14 مارچ سالگرہ کے موقع پر)ممبئی 14مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیكشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان ان گنے چنے اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلموں کی تعداد کے بجائے فلم کے معیار کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی،بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی،بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت

14 Mar 2025 | 11:55 AM

سری نگر، 14 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی دوطرفہ نقل وحمل کے لئے کھلی ہے تاہم جعمہ کے روز بڑی گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ 20 فروری جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل پر گذشتہ زائد از دو ماہ سے ٹریفک مسلسل بند ہے۔