image
Wednesday, May 8 2024 | Time 16:45 Hrs(IST)
International

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی اور وفاقی حکام کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
کردستان ریجنل گورنمنٹ (KRG) کے ترجمان پیشوا حوارمنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں کھیتوں میں کام کرنے والے چار یمنی شہری جاں بحق ہوگئے اور بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "تخریب کاروں" کی طرف سے "دہشت گردانہ کارروائی" قرار دیا۔
حملے کا ہدف خور مور گیس فیلڈ تھا جو سلیمانی صوبے میں واقع ہے اور اسے متحدہ عرب امارات کی توانائی کمپنی دعنا گیس چلاتی ہے۔ حوارمنی نے حملے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں شدید خلل کی اطلاع دی ہے اور عراقی وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

حیدرآباد 8 مئی (یواین آئی) وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سال 2019 سے لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوششیں جاری ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر، 8 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق چھیننے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2019 سے ہر روز نئے فرامین جاری کئے جارہے ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 64.4 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 64.4 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 08 مئی (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کے روز64.4 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک کی 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں رات 11:40 بجے تک تقریباً 64.4 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی کمیشن نے مطلع کیا کہ جیسے ہی پولنگ پارٹیاں واپس آنا جاری رکھیں گی، ان کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسے اپ ڈیٹ کیا جائے گا اوروی ٹی آر ایپ پر پی سی کے مطابق (متعلقہ اے سی سیگمنٹ کے ساتھ) دستیاب کرایا جائے گا، جیسا کہ پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلہ میں کیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور

اسلام آباد، 08 مئی (یواین آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرلی ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

...مزید دیکھیں

لیجنڈ گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

(نو مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا ان کے والد بھی گلور تھے۔

...مزید دیکھیں
باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع

باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھردمیں دوبارہ پولنگ شروع

باڑمیر، 08 مئی (یو این آئی) راجستھان میں لوک سبھا عام انتخابات-2024 کے تحت باڑمیر لوک سبھا حلقہ کے دودھوا کھرد گاؤں کے پولنگ بوتھ نمبر 50 پر سخت حفاظتی انتظامات کےساتھ آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی گرمیوں کے موسم کی وجہ سے صبح پولنگ شروع ہوتے ہی ووٹروں نے پولنگ بوتھ پر قطاریں لگانا شروع کر دیں ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور اس دوران 1294 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

...مزید دیکھیں
شدید گرمی کے درمیان مدھیہ پردیش میں تیسرے مرحلے میں 66.05 فیصد ووٹنگ ہوئی

شدید گرمی کے درمیان مدھیہ پردیش میں تیسرے مرحلے میں 66.05 فیصد ووٹنگ ہوئی

بھوپال، 8 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت شدید گرمی کے درمیان ووٹروں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکلی اور نو پارلیمانی حلقوں میں 1 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ووٹروں میں سے اوسطاً 66.05 فیصد نے نو خواتین سمیت کل 127 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں قید کردی تیسرے مرحلے میں خاص طورپر گنا سے مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا (بی جے پی)، ودیشا سے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان (بی جے پی) اور راج گڑھ سے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ (کانگریس) کا وقارداؤ پر ہے۔

...مزید دیکھیں

لوک سبھا انتخابات کی تین مرحلوں کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں : کانگریس

08 May 2024 | 4:12 PM

نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ مسٹر گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اس لیے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں۔

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

عظیم گلوکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

08 May 2024 | 11:46 AM

ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔

image