نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔
...مزید دیکھیں بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
...مزید دیکھیں امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔
...مزید دیکھیں کنور، 30 اپریل (یو این آئی) کیرالہ کے کنور میں پیر کی رات دیر گئے کار اور لاری کے درمیان زبردست ٹکرمیں ایک معصوم بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکی موت ہو گئی۔
...مزید دیکھیں بگوٹا، 30 اپریل (یو این آئی) شمالی کولمبیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام نو فوجی مارے گئے۔
...مزید دیکھیں باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔
...مزید دیکھیں