image
Thursday, May 2 2024 | Time 16:58 Hrs(IST)
National

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
ملک کے مستقبل میں حصہ لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، محترمہ مرمو نے تمام ووٹروں، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اس لمحے کا لطف اٹھانے کی اپیل کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ محترمہ مرمو نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا ’’سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، میں تمام ووٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان سیٹوں پر ریکارڈ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔‘‘
انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا، “میں ووٹروں سے ، خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ بالآخر، ہر ووٹ معنی رکھتا ہے اور ہر آواز کی اہمیت ہوتی ہے۔‘‘
وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ پہلے مرحلے میں ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی 92 سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں ان تمام نشستوں کے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ میری ان نوجوان دوستوں سے خصوصی اپیل ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ جمہوریت میں ہر ووٹ قیمتی اور ہر آواز اہم ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

مودی کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کا وقار داغدار ہوا ہے: پوار

کولہاپور، 02 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مراٹھا شترپ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی-ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کو ان کے ہی آبائی حلقہ میں 'بھٹکتی آتما' کہہ کر طنز کرنے کے بعد مسٹر پوار نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی وجہ سے وزارت عظمیٰ کا وقار داغدار ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

ممتا نے دہلی کے بی جے پی لیڈروں کو مہاجر پرندہ قراردیا

کولکاتہ، 2 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انتخابی مہم کے لیے یہاں آنے والے دہلی سمیت ریاست کے باہرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں کو مہاجر پرندہ قرار دیا ہے محترمہ بنرجی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’بی جے پی اور بنگال کا میل اچھا نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی  کوشش پر نظرثانی کرنے کی  ہندوستان کو امید

اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کی فلسطین کی کوشش پر نظرثانی کرنے کی ہندوستان کو امید

نئی دہلی/نیویارک، 02 مئی (یو این آئی) غزہ میں جاری تنازعہ اور امریکی ویٹو کے بعد ہندوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کے لیے فلسطین کی کوشش پر دوبارہ غور کیا جائے گا اور دیگر اراکین اس کی حمایت کریں گے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ویٹو کے استعمال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بیان میں کہا کہ "ہم نے بہرحال نوٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست کو مذکورہ ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل نے منظور نہیں کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مسٹر ٹھاکرے بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (شرد پوار دھڑے) کے سربراہ شرد پوار کی موجودگی میں شہر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے  انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی اپنے 'فرضی' بیان کے مطابق زیر التوا کیس پر عدالت کے فیصلے کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی محترمہ مرمو کانووکیشن تقریب میں 709 طلباء کو ڈگریاں عطا کریں گی قبل ازیں، وائس چانسلر آچاریہ ست پرکاش بنسل نے بدھ کےروز کانووکیشن تقریب کے مقام کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔

...مزید دیکھیں
ریزرویشن میں سیندھ ماری کرنا  چاہتے ہیں سپا۔ کانگریس:یوگی

ریزرویشن میں سیندھ ماری کرنا چاہتے ہیں سپا۔ کانگریس:یوگی

مین پوری:02مئی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس ایس سی/ایس ٹی اور پسماندہ طبقے کے ریزرویشن میں سیندھ ماری کر کے ان کا حصہ اقلیتی سماج کو دینا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کینیڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

کینیڈا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

اوٹاوا، 02 مئی (یو این آئی) امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی۔

...مزید دیکھیں

سی وی ایس نے ذاکر حسین کالج کو چھ وکٹوں سے ہرایا

02 May 2024 | 4:26 PM

نئی دہلی، 02 مئی (یو این آئی) پرتھم گوسائن کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت سی وی ایس کالج نے دوسرے سوامی دیانند سرسوتی ڈے نائٹ ٹی-20 انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں ذاکر حسین کالج کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے  بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

نرگس اپنی سنجیدہ اداکاری سے بالی ووڈ میں منفر د شناخت بنانے میں کامیاب رہیں

02 May 2024 | 2:50 PM

ممبئی 2 مئی (یو این آئی) نرگس کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ہونے کے علاوہ وہ سیاست دان بھی تھیں  انہوں نے 6 سال کی کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں، انہوں نے ماضی کے کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ہندی فلم انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ نرگس کو پہلی بار 1935 کی فلم تلاش حق میں دیکھا گیا تھا جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، لیکن ان کی باقاعدہ اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1942 کی فلم تمنا سے ہوا۔نرگِس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کیا۔ بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image