image
Thursday, May 2 2024 | Time 14:18 Hrs(IST)
Others

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔
اندرونی منی پور میں پولنگ بوتھ کے اندر موجود کانگریسی ایجنٹوں کو پولنگ بوتھ چھوڑنے کے لیے کہا گیا، جس کے نتیجے میں کانگریس امیدوار اکوئیجام بیمول کی سینئر پولیس والوں کے ساتھ بحث ہوگئی۔
مسٹر بیمول نے کانگریس کے ایجنٹوں کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالے جانے پر کارروائی نہ کرنے میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے کردار پر سوال اٹھایا۔
تھونگجو میں 5/31 پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں نے کچھ مسلح افراد پر ایک مخصوص امیدوار کے حق میں زبردستی ووٹ ڈلوانے کا الزام لگاتے ہوئے ای وی ایم کو تباہ کر دیا۔ تھمناپوکپی میں پولنگ بوتھ کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے کشیدگی اور افراتفری پھیل گئی۔
10/6 اوری پوک میں کچھ مسلح افراد کے بوتھ پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کچھ لوگوں نے ای وی ایم کو تباہ کردیا۔
ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور 11 بجے تک 29.61 فیصد ووٹنگ ہو چکی تھی۔
اندرون منی پور میں 31.62 فیصد اور بیرونی منی پور میں 26.02 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1505

خاص خبریں
امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن

امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن

واشنگٹن، 02 مئی (یواین آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا اور کہا کہ ہم نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کرینگے العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کےساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حماس کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کی موجودہ تجویز کو قبول کرلے۔

...مزید دیکھیں
مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں، 2 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

کانگریس، تلنگانہ کیلئے جمعہ کو خصوصی منشور جاری کرے گی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی) لوک سبھاانتخابات کے پیش نظر کانگریس، تلنگانہ کیلئے خصوصی منشور جاری کرے گی۔

...مزید دیکھیں

عمر عبداللہ نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کی صبح بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں

راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

حیدرآباد 2 مئی (یواین آئی)لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن

امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا:بلنکن

02 May 2024 | 2:15 PM

واشنگٹن، 02 مئی (یواین آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا اور کہا کہ ہم نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کرینگے العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ کےساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حماس کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور غزہ پر ایک معاہدے تک پہنچنے کی موجودہ تجویز کو قبول کرلے۔ اسرائیل نے معاہدے تک پہنچنے کی تجویز کے حوالے سے کئی رعایتیں دی ہیں۔

image