Wednesday, May 21 2025 | Time 20:28 Hrs(IST)
National

وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ میں 16اپریل کو سماعت،وقف قانون آئین ، سیکولرازم اورملک کے امن واتحادکے لئے ایک بڑاخطرہ :مولانا ارشدمدنی

وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ میں 16اپریل کو سماعت،وقف قانون آئین ، سیکولرازم اورملک کے امن واتحادکے لئے ایک بڑاخطرہ :مولانا ارشدمدنی

نئی دہلی،8 اپریل (یو این آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے منظورکئے گئے وقف ترمیمی قانون2025 کے خلاف جمعیۃ علماء ہند داخل کردہ عرضی پر 16 اپریل کو سپریم کورٹ سماعت کرے گی یہ اطلاع جمعیۃ علماء ہند کی آج جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے ریلیز کے مطابق گذشتہ پیر کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ وکیل کپل سبل نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضی پر جلداز جلد سماعت کیئے جانے کی چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ سے گذارش کی تھی ، چیف جسٹس نے کپل سبل کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلدہی اس کے لئے تاریخ متعین کریں گے ۔ رجسٹرار کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ فضیل ایوبی کو دی گئی اطلاع کے مطابق مولانا ارشد مدنی کی جانب سے داخل پٹیشن پر سپریم کورٹ 16؍ اپریل کو سماعت کرے گی۔
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے اسے امیدافزاپیش رفت قراردیتے ہوئے آج اپنے ایک اہم بیان میں کہاہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ اس ہم معاملہ میں عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا، کیونکہ اس قانون کی بہت سی دفعات نہ صرف ملک کی آئین سے متصادم ہیں بلکہ ان سے شہریوں کی بنیادی اورمذہبی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی منظوری کے بعد سے ملک بھرکے مسلمانوں میں زبردست ہیجان اورغم وغصہ پایاجاتاہے ، کیونکہ جس طرح اپوزیشن کے اعتراضات اورمشورہ کو نظراندازکرکے جبرایہ قانون لایاگیاہے اس بات کا شدیدخدشہ پیداہوچلاہے کہ اب وقف املاک سے نہ صرف چھیڑچھاڑہوسکتی ہے بلکہ اس قانون کی آڑمیں مسلمانوں کو ان کے اس عظیم ورثہ سے بھی محروم کیا جاسکتاہے۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ نئے قانون کی بعض دفعات کے مطالعہ سے صاف پتہ چلتاہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ،اور یہ قانون مسلمانوں کی فلاح وبہبود یا وقف امورمیں شفافیت لانے کے لئے نہیں بنایاگیاہے ، بلکہ وقف املاک پر قبضہ کرنے کے لئے ہی یہ قانون سازی ہوئی ہے ۔ اس سے نہ صرف مسلمانوں کے خلاف پورے ملک میں تنازعات کا ایک نیا محاذ کھل سکتاہے ، بلکہ اس کا فائدہ اٹھاکر فرقہ پرست طاقتیں ملک کے امن واتحادمیں بھی آگ لگاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون ایسے وقت میں لایا گیا ہے جب پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آندھی چل رہی ہے ، ہماری بہت سی مساجد اوردرگاہوں کو نشانہ بنایا جاچکاہے ، وہاں مندرہونے کے دعویٰ کئے جارہے ہیں ، چنانچہ اگر ان حالات میں یہ غیر آئینی قانون بھی نافذ ہوگیا توپھر ان بے لگام فرقہ پرست طاقتوں کو ہماری عبادت گاہوں، خانقاہوں ، قبرستانوں اورامام باڑگاہوں کو نشانہ بنانے کا قانونی جوازبھی مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ آئندہ 16اپریل کو اس پر ایک مثبت بحث ہوگی اورہمارے وکلاء اس قانون کی ممکنہ تباہ کاریوں کے بارے میں عدالت کو قائل کرنے میں کامیاب رہیں گے کیونکہ یہ قانون غیر آئینی ہی نہیں ملک کے سیکولرازم اورامن واتحادکے لئے بھی ایک بڑاخطرہ ہے ۔
لیکن ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کن ججوں پر مشتمل بینچ اس مقدمہ کی سماعت کریگی۔ وقف ترمیمی قانون پر صدرجمہوریہ کی مہر لگ جانے کے بعد مولانا ارشد مدنی نے سب سے پہلے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی اور اس پر جلداز جلد سماعت کئے جانے کی گذارش بھی کی گئی تھی ۔ مولانا ارشد مدنی نے وقف ترمیمی قانون کی مختلف دفعات کو نہ صرف چیلنج کیا ہے بلکہ قانون کو نافذ العمل ہونے سے روکنے کے لیئے عدالت سے عبوری ہدایت کی درخواست بھی کی ہے۔ 16 اپریل کی سماعت پر عدالت سے جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء قانون کو لاگو ہونے سے روکنے کے لیئے عبوری ہدایت جاری کرنے کی درخواست پر بھی بحث کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعیۃعلماء ہند کی اس پٹیشن میں تحریر ہے کہ یہ قانون غیرآئینی ہے اور وقف املاک کے لیئے تباہ کن ہے، جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن کا ڈائر ی نمبر 18261/2025ہے ۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وقف ٹریبونل کے فیصلوں کو ختم کرنا ، مبہم اور پیچیدہ طریقہ کار وقف ترمیمی قانون وقف املاک کی حفاظت کے بجائے اسے کمزورکرتا ہے جو آئین ہند کی دفعات 14اور 15؍ کی صریحا خلاف وزری ہے۔اخیر میں پٹیشن میں تحریر ہے کہ غیر آئینی ترمیمات کی وجہ سے وقف ایکٹ 1955کی بنیادوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ آئین ہند کی دفعات 14, 15, 16, 25, 26, , 300A کی خلاف وزری ہے ،اوریہ وقف ترمیمی قانون نے حکومت کو انتطامی کنڑول بہت زیادہ دے دیا ہے ۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم: مودی

حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم: مودی

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) ماؤ نوازکی لعنت کو ختم کرنے اور لوگوں کے لئے امن اور ترقی کی زندگی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں ایک انکاؤنٹر میں 27 نکسلیوں کو مارنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلگام انٹیلی جنس کی ناکامی کے لیے امیت شاہ ذمہ دار: کانگریس

پہلگام انٹیلی جنس کی ناکامی کے لیے امیت شاہ ذمہ دار: کانگریس

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کو سیکورٹی کی خامی قرار دیتے ہوئے اسے انٹیلی جنس نظام کی بڑی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اس کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ پوری طرح سے ذمہ دار ہیں کانگریس کے سابق فوجی محکمہ کے چیئرمین کرنل روہت چودھری اور ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) انوما آچاریہ نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ مکمل طور پر انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی کی خرابی تھی اور مسٹر شاہ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔

...مزید دیکھیں
وقف اسلام کا لازمی حصہ نہیں، سپریم کورٹ میں تشار مہتا کی دلیل

وقف اسلام کا لازمی حصہ نہیں، سپریم کورٹ میں تشار مہتا کی دلیل

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں آج دوسرے جاری سماعت میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے وقف ترمیمی قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ قانون اسلام سے منسلک ضرور ہے لیکن اسلام کا لازمی حصہ نہیں ہے لہذا وقف ترمیمی قانون کے کچھ نکات پر جاری روک کو ختم کیا جائے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی عرضی کو مسترد کر دیا

سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی عرضی کو مسترد کر دیا

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف ان کی سرکاری رہائش گاہ سے مبینہ طور پر غیر قانونی نقدی کی برآمدگی کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کرنے والی ایک رٹ درخواست کو خارج کر دیا۔

...مزید دیکھیں
گجرات میں پانچ سالوں میں شیروں کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ، مودی نے خوشی کا اظہار کیا

گجرات میں پانچ سالوں میں شیروں کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ، مودی نے خوشی کا اظہار کیا

نئی دہلی/گاندھی نگر(یواین آئی)ایشیائی شیروں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ’پروجیکٹ لائین‘ کے تحت کی جا رہی کوششوں کی وجہ سے گجرات کے جنگلات میں پانچ سالوں میں شیروں کی تعداد 32 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 891 ہو گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک حوصلہ افزا خبر قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر کو عبوری ضمانت  ملی

اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر کو عبوری ضمانت ملی

نئی دہلی، 21 مئی (یواین آئی) سپریم کورٹ نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خاں محمود آباد کو عبوری ضمانت دے دی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ’ آپریشن سندور‘ سے متعلق کوئی بیان یا تبصرہ نہ کریں سپریم کورٹ کی دو رکنی بنچ نے اس معاملے میں تفتیش کرنے پر روک نہیں لگائی اور ہریانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو یہ ہدایت دی کہ وہ ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دیں جس میں تین آئی پی ایس افسران کو شامل کیا جائے جن میں ایک خاتون افسر بھی ہونی چاہئیں اور یہ پولیس افسران ریاست ہریانہ سے تعلق نہ رکھتے ہوں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے بلوچستان میں دہشت گرد انہ حملے کے پاکستان کے الزامات کو مسترد کیا

ہندوستان نے بلوچستان میں دہشت گرد انہ حملے کے پاکستان کے الزامات کو مسترد کیا

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) ہندوستان نے بدھ کو بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے کے پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پر الزام لگانا پاکستان کا دہشت گردی کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی بدنامی سے پیچھا چھڑانے کا دوسرا رجحان بن گیا ہے پاکستان کے الزامات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ "ہندوستان آج خضدار میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

...مزید دیکھیں