image
Tuesday, Apr 30 2024 | Time 14:07 Hrs(IST)
Regional

کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

چنڈی گڑھ، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری کماری شیلجا نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں غربت کے خاتمے کے لیے 10 ضمانتیں دی ہیں محترمہ شیلجا نے بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غربت کو ختم کرنے کا دعویٰ تو کر رہی ہے، لیکن حالات پہلے سے بدتر ہیں بی جے پی اپنے منشور میں غریبوں کی خدمت کی بات تو کرتی ہے، لیکن غربت ختم کرنے کے معاملے پر خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں غربت ختم کرنے کے لیے 10 ضمانتیں دی ہیں، جب تک غریبوں کی ترقی نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہالکشمی یوجنا کے تحت ہر غریب گھرانے کی ایک خاتون کے کھاتے میں براہ راست 8500 روپے ہرماہ ڈالے جائیں گے، اجرت کو دوگنا کرتے ہوئے منریگا سمیت یومیہ کم از کم مزدوری کو بڑھا کر 400 روپے کیا جائے گا۔ سب کے لئے 25 لاکھ روپے تک کی مفت صحت کی دیکھ بھال، جس میں ٹیسٹ، ادویات، سرجری اور پرائیویٹ اسپتال میں علاج بھی شامل ہے۔ مزدورں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس کے تحت غیر منظم اور مزدوروں کے لئے پنشن، ایکسیڈنٹ اور لائف انشورنس سمیت کو جامع سماجی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مفت تعلیم کو بڑھاتے ہوئے، مڈ ڈے میل کے ساتھ مفت سرکاری اسکول کی تعلیم کو 12ویں جماعت تک بڑھایا جائے گا۔ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کیا جائے گا جس کے تحت 30 لاکھ مرکزی حکومت کی نوکریاں دی جائیں گی۔
محترمہ شیلجا نے کہا ہے کہ کانگریس نے کسانوں کی محفوظ روزی روٹی کی بھی بات کی ہے، جس کے تحت کسانوں کے لیے کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت اور قرض کی معافی کے لیے ایک مستقل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

ہندوستان نے پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) ہندوستان نے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش سے متعلق خبر کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا، ’’امریکی اخبار میں شائع ہونے والی متعلقہ رپورٹ ایک سنگین معاملے پر نامناسب اور بے بنیاد الزامات عائد کرتی ہے ترجمان نے کہا، "منظم مجرموں، دہشت گردوں اور دیگر لوگوں کے نیٹ ورک پرامریکی حکومت کی طرف سے شیئر کئے گئے سیکورٹی خدشات کو دیکھنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی جانچ جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

سپریم کورٹ میں اتراکھنڈ کا حلف نامہ، پتنجلی آیوروید-دیویا فارمیسی کے 14 پروڈکٹس کے لائسنس معطل

نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد اتراکھنڈ حکومت نے دیویا فارمیسی اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے 14 مصنوعات کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی  آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 30 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش کے بھنڈ پارلیمانی حلقہ میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

منی پور میں دوبارہ پولنگ شروع

امپھال، 30 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری منی پور سیٹ کے لیے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ میں کار اور لاری کی ٹکر  میں پانچ افراد کی موت

کیرالہ میں کار اور لاری کی ٹکر میں پانچ افراد کی موت

کنور، 30 اپریل (یو این آئی) کیرالہ کے کنور میں پیر کی رات دیر گئے کار اور لاری کے درمیان زبردست ٹکرمیں ایک معصوم بچہ سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

کولمبیا میں فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ، نو فوجی ہلاک

بگوٹا، 30 اپریل (یو این آئی) شمالی کولمبیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام نو فوجی مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا

باگل کوٹ (کرناٹک)، 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو یہاں ایک ریلی میں کانگریس کے ممتاز لیڈر راہل گاندھی پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے پارٹی پر 'بھتہ خوری ریکیٹ' چلانے کا الزام لگایا مسٹر مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالواسطہ طور پر مسٹر گاندھی کی حالیہ چھٹیوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چھٹیاں لیتے رہتے ہیں وہ ہندوستان کی ترقی میں حصہ نہیں ڈال سکتے انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں لگن اور دور اندیشی کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں

کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

28 Apr 2024 | 6:20 PM

الور، 27 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے ضلع کھیرتھل تیجاراکے بھیواڑی صنعتی علاقے میں کیڑے مار دوا بنانے والی فیکٹری میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔

...مزید دیکھیں
image