مہاکمبھ نگر:29جنوری(یواین آئی) مونی اماوسیہ پر بدھ کو بیریکیڈنگ ٹوٹنے کے حادثے کے بعد مچی بھگڈڑ میں 30عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 60 زخمی ہوگئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویبھو کرشن نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والوں میں 25 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ پانچ کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں کچھ زخمیوں کے اہل خانہ اپنے مریض کو لے کر چلے گئے جبکہ 36 کا علاج مقامی میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے۔
...مزید دیکھیں لکھنؤ 29 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ کےاسنان کے دن بھگدڑ کا واقعہ میلے کی بے ترتیبی و بدنظمی کا نتیجہ ہے جس سے یوگی سرکار کی ناکامیوں کا پتہ چلتا ہے مسٹر رائے نے بدھ کو کہا، "یوگی حکومت نے سارا پیسہ صرف اپنی برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر خرچ کیا، نہ کہ مہاکمبھ میں آئے عقیدت مندوں کی سہولت پر۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت کو گھریلو ملازمین کے حقوق اور عزت کے تحفظ کے لیے ایک جامع قانون بنانے کی ہدایت دی۔
...مزید دیکھیں جوبا 29 جنوری (یو این آئی) جنوبی سوڈان میں ایک طیارہ حادثے میں کم از کم 20 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک کی حالت نازک ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عام آدمی پارٹی ( آپ ) اور کانگریس پر اس صدی کے پہلے 25 سال دہلی میں اقتدار میں رہ کر دارالحکومت کو برباد کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس بار دہلی اس سے مایوس ہے یہی وجہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے حکمراں آپ چاہتی ہے کہ کانگریس ان علاقوں میں جیت جائے جہاں اس کے امیدوار نہیں جیت سکے ، تاکہ وہ پھر اکٹھے ہو کر حکومت بنا سکیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اپنے کام کی بنیاد پر الیکشن لڑنا چاہئے لیکن وہ دہلی کے لوگوں کو بیمار کرکے الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے صاف ستھری ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے کے لئے 16,300 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ نیشنل کریٹیکل منرل مشن کو منظوری دے دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیشنل کریٹیکل منرل مشن کے لیے 16,300 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جب کہ پبلک سیکٹر کے اداروں سے 18,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
...مزید دیکھیں