OthersPosted at: Apr 26 2024 8:06PM زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے
ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔ ساتھ ہی اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر ایک ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 56.81 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
زیر نظر ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 43 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور 18.03 بلین ڈالر پر آگئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 2 ملین ڈالر کم ہو کر 4.6 بلین ڈالر رہ گیا۔
یواین آئی۔ ظ ا