OthersPosted at: Apr 19 2024 12:27PM انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی
چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔
مسٹر اسٹالن نے چنئی شہر کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا جمہوری فرض ادا کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ انڈیا گروپ الیکشن جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا جمہوری فرض ادا کیا ہے۔ میں ہر ووٹر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ ڈالے۔ جیسا کہ آپ سب سوچتے ہیں، انڈیا گروپ جیتے گا۔
یو این آئی۔ این یو۔