RegionalPosted at: Apr 23 2024 10:55AM مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے
بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔
اس دوران مسٹرمودی دو ریلی اور ایک روڈ شو میں شرکت کریں گے ۔ مسٹرمودی کا روڈ شو دارالحکومت بھوپال میں تجویز کیا گیا ہے اور اس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مسٹرمودی ساگر اور ہردا اضلاع کے دورے پر انتخابی میٹنگیں کریں گے۔
ریاستی بی جے پی کے مطابق، مسٹرمودی بدھ 24 اپریل کو ساگر پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے حق میں ایک انتخابی میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد مسٹرمودی ہردا ضلع ہیڈکوارٹر پہنچیں گے اور وہاں بیتول پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی میٹنگ کریں گے۔
یواین آئی۔ م س