image
Thursday, May 2 2024 | Time 11:33 Hrs(IST)
Regional

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ نینی تال سیٹ کو چھوڑ کر دیگر چار سیٹوں پر ووٹنگ کا فیصد سال 2019 کے مقابلے زیادہ ہے۔ تب اسی عرصے کے دوران کل ووٹنگ 10.9 فیصد رہی تھی۔
ریاست کے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر وجے کمار جوگ ڈنڈے کے مطابق صبح 9 بجے تک ٹہری ہار علاقے میں 10.23 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جبکہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں اس دوران 09.47 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ پوڑی گڑھوال میں اب تک کل ووٹنگ 09.46 فیصد ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ انتخابات میں یہ 09.05 فیصد تھی۔ الموڑا، پتھورا گڑھ لاس سیٹ پر 10.13 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جب کہ گزشتہ انتخابات میں یہ 09.75 فیصد تھی۔ نینی تال، اودھم سنگھ نگر سیٹ پر اب تک صرف 09.83 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں، جب کہ اس سے قبل اسی مدت میں 13.16 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ ہریدوار علاقے میں 12.49 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، وہیں سال 2019 میں پہلے دو گھنٹوں میں 11.96 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

مرمو 6 مئی کو ہماچل میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی

دھرم شالہ، 02 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 6 مئی کو یہاں ہماچل پردیش میں سنٹرل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گی۔

...مزید دیکھیں

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کوشش ناکام، ایک در انداز ہلاک

جموں، 2 مئی (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک پاکستانی در انداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

نانداسی پولنگ اسٹیشن پر صبح 7 بجے دوبارہ پولنگ شروع

اجمیر 02 مئی ( یواین آئی ) راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت اجمیر پارلیمانی حلقہ کے لیے مسودا اسمبلی حلقہ کے نندسی گاؤں کے بوتھ نمبر 195 پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جمعرات کی صبح سات بجے دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 02 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آج انتخابی مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں

ادھوٹھاکرے نے مودی پر تنقید کی

کولہاپور، 02 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیوسینا (ٹھاکرے) کو جعلی کہنے جیسے بیانات دے کر ملک کے عدالتی نظام پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کشمیر میں 10 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور کسانوں سے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز شروع کرنے کو کہا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

سری نگر، 2 مئی (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔

...مزید دیکھیں
image