Friday, Mar 14 2025 | Time 03:34 Hrs(IST)
National

’نیوز کلک‘ کے چیف ایڈیٹر پربیر پر کا ئستھ کی گرفتاری غیر قانونی، عدالت عظمیٰ کا فوری رہائی کا حکم

’نیوز کلک‘ کے چیف ایڈیٹر پربیر پر کا ئستھ کی گرفتاری غیر قانونی، عدالت عظمیٰ کا فوری رہائی کا حکم

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو’نیوز کلک‘ کے ایڈیٹر ان چیف پربیر پر کائستھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے یہ حکم پر بیر کائستھ کی عرضی پر دیا  حکم دیتے ہوئے بنچ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ملزم کو ان کی گرفتاری کی بنیادوں کا انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے اس حقیقت کا بھی نوٹس لیا کہ اس معاملہ میں چارج شیٹ پہلے ہی داخل کی جا چکی ہے۔
پر بیرپر کائستھ کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے جبکہ دہلی پولیس کی نمائندگی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے قیادت کی۔
عدالت عظمیٰ کے حکم پر مسٹر راجو نے کہا کہ چونکہ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، اس لیے یہ پولیس کو گرفتاری کی طاقت کا مزید استعمال کرنے سے نہیں روسکتا ہے۔اس پر بنچ نے زبانی طور پر کہا، ”آپ کو قانون کی طرف سے جو بھی اجازت ہے، کرسکتے ہیں“۔ ’نیوکلک‘ کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف پر بیر پر پورکائستھ اور اس کے ایچ آر ہیڈامت چکرورتی نے اکتوبر 2023 میں انسداد دہشت گردی کے قانون غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیاتھا۔دہلی پولیس نے ان پر چین میں رہنے والے ایک شخص سے تقریباً 75 کروڑ روپے وصول کرنے کا الزام لگایا اور”مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ملک کی سالمیت اور استحکام سے سمجھوتہ کیا جائے“
اس معاملہ میں 17 اگست 2023 کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں پرکائستھ کور اور دیگر کے علاوہ چین کے رہنے والے نیویل رائے سنگھم کو نامزد کیا گیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے ان کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ درخواست گزاروں نے”غیر قانونی نظر بندی کے حکم کے بارے میں اس وقت مطلع کیا تھا جب انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی کے لیے درخواست دائر کی تھی جب 4 اکتوبر 2023 کو نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا تھا“۔
ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ پنکج بنسل کیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ - جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو گرفتاری کے وقت گرفتاری کی وجوہات بتانے کی ضرورت ہے - درخواست میں حقائق اور قانون پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
لوک سبھا اسپیکر نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

لوک سبھا اسپیکر نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرمو نے  عوام  کو ہولی کے  مقدس موقع پر مبارکباد پیش کی

مرمو نے عوام کو ہولی کے مقدس موقع پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی 13 مارچ (یواین آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہولی کے مقدس تہوار پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے محترمہ مرمو نے جمعرات ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا، "ہولی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک کے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا، "رنگوں کا یہ تہوار اپنے ساتھ خوشی اور جوش و خروش لے کر آتا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم نے سبھی کو ہولی  کی  مبارکباد دی

وزیر اعظم نے سبھی کو ہولی کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سبھی کو ہولی کی مبارکباد دی مسٹر مودی نے کہا کہ خدا کرے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگیاں نئے جوش و خروش اور توانائی سے بھردے اور اہل وطن کے درمیان یکجہتی کے رنگ کو بھی گہرا کرے وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:’’آپ سبھی کو ہولی کی ڈھیروں مبارکباد! مسرت و شادمانی سے معمور یہ تہوار سبھی کی زندگی میں نیا جوش و خروش اور توانائی لے کر آئے اور اہل وطن کی یکجہتی کے رنگ کو مزید گہرا کرے، یہ تمنا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں: ریکھا گپتا

دہلی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ’وکست دلی سنکلپ پتر‘ کے تحت دارالحکومت کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے تمام ضروری تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نفرت پھیلانے میں مصروف ہے: آپ

بی جے پی نفرت پھیلانے میں مصروف ہے: آپ

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تہوار سے پہلے بی جے پی اس کام میں لگ جاتی ہے کہ کیسے ملک میں لوگوں کے درمیان نفرت پھیلائی جائے۔

...مزید دیکھیں
ہولی پر ہم سب قومی رنگ میں رنگ جائیں- شیخاوت

ہولی پر ہم سب قومی رنگ میں رنگ جائیں- شیخاوت

جودھ پور، 13 مارچ (یو این آئی) ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رنگوں کے اس تہوار پر ہم سب کو قومی رنگوں میں رنگ جانا چاہیے جمعرات کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مسٹر شیخاوت نے کہا کہ ہندوستان تہواروں اور تقریبات کا ملک ہے۔

...مزید دیکھیں
ممبئی انڈینز نے گجرات جائنٹس کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا

ممبئی انڈینز نے گجرات جائنٹس کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا

ممبئی، 13 مارچ (یو این آئی) ہیلی میتھیوز (77) اور نیٹ سائور برنٹ (77) کی تیز نصف سنچریوں کی بدولت ممبئی انڈینس نے جمعرات کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ایلیمینیٹر میں گجرات جائنٹس کو 214 رنز کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں