image
Saturday, May 4 2024 | Time 20:40 Hrs(IST)
International

مصر کے صدر نے رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

مصر کے صدر نے  رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

قاہرہ، 25 اپریل (یو این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے غزہ میں جاری تنازع کو ختم کرنے اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی شہر رفح میں کسی بھی فوجی آپریشن سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ ایک فون کال کے دوران السیسی نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا۔
مصری ایوان صدر کے مشیر ڈاکٹر احمد فہمی نے بتایا کہ اس فون کال میں غزہ کی پٹی کی صورت حال اور پٹی میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل اور علاقائی استحکام کی بحالی میں مصری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ السیسی نے کہا کہ عالمی برادری کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا بہت اہم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے فوری کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں تک انسانی امداد کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ وہاں پر رونما ہونے والے انسانی المیے سے بچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کا نفاذ معاون ثابت ہوگا۔
یاد رہے مصر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس نے رفح پر حملہ کرنے کے منصوبے کے بارے میں اسرائیلی فریق کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ریاستی انفارمیشن سروس کی سربراہ ضیا رشوان نے ایک بڑے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس بات کی واضح طور پر تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مصر نے اسرائیل کے ساتھ رفح حملے کی کارروائی پر بات کی ہے۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی،    راجکمار چوہان بی جے پی  میں شامل

دہلی کانگریس کے سابق صدر ارویندر سنگھ لولی، راجکمار چوہان بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خلاف احتجاج میں دہلی پردیش کانگریس کے صدر کا عہدہ چھوڑنے والے پارٹی کے ممبر اسمبلی ارویندر سنگھ لولی ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی کانوائی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ

جموں،04مئی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ۔

...مزید دیکھیں
مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

مودی کے راہل کو شہزادہ کہنے پر پرینکا ناراض

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی جو خود محلوں میں رہتے ہیں اور شہنشاہ ہیں، میرے بھائی کو جو 4000 کلومیٹر پیدل چل کر آئے انہیں 'شہزادہ' کہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

آئین کو تہس نہس کرنے کا ادارہ رکھنے والوں کو موجودہ انتخابات میں مسترد کرنا ہی ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،04مئی(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مالک یہاں کے پشتینی باشندے ہیں ، چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو، سکھ ہو، بودھ ہو یا عیسائی۔

...مزید دیکھیں
راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

راہل نے سدارامیا سے پرجوال معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی

بنگلورو، 4 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ سدارامیا پر زور دیا کہ وہ کرناٹک میں ہاسن سے ایم پی پراجول ریونا کے ذریعہ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملات میں فوری کارروائی کرنے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
مرمو ہماچل کے پانچ روزہ دورے پر شملہ پہنچیں

مرمو ہماچل کے پانچ روزہ دورے پر شملہ پہنچیں

شملہ، 04 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو ہماچل پردیش کے اپنے پانچ روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچیں۔

...مزید دیکھیں
انڈیا  اتحاد  کے امیدوار کلدیپ کمار نے مشرقی دہلی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار نے مشرقی دہلی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) -انڈیا اتحاد کے امیدوار کلدیپ کمار نے ہفتہ کو مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پوسٹ پر صحافی کے خلاف معاملہ درج کرنے کی مذمت

04 May 2024 | 8:19 PM

نئی دہلی/دہرا دون، 04 مئی (یو این آئی) اتراکھنڈ کانگریس کے سینئر نائب صدر دھیریندر پرتاپ نے صحافی گجیندر سنگھ راوت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی حکومت کی آمریت قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو آزادی اظہار کا حق کا احترام کرتے ہوئے مقدمہ فوری طورپر واپس لینا چاہئے۔

چنئی کے خلاف ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی: جوشی

04 May 2024 | 8:33 PM

دھرم شالہ، 04 مئی (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں مسلسل دو جیت سے حوصلہ افزا پنجاب کنگز کے بولنگ کوچ سنیل جوشی نے کہا کہ اتوار کو یہاں چنئی سپر کنگس کے خلاف میچ میں ٹیم میں تبدیلی کی شاید ضرورت نہیں پڑے گی۔

بی جے پی حامی بھی انڈیا اتحاد کو کر رہے ووٹ:رام گوپال

04 May 2024 | 8:27 PM

اٹاوہ:04مئی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے دعوی کیا ہے کہ اس پارلیمانی الیکشن میں بی جےپی حمایتی بھی انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹنگ کرنے کو بے چین ہیں کیونکہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں سے وہ بھی عاجز آچکے ہیں۔

پٹنائک نے کانٹا بانجی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

02 May 2024 | 8:30 PM

بھونیشور، 02 مئی (یو این آئی) اوڈیشہ کے وزیر اعلی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے صدر نوین پٹنائک نے جمعرات کو یہاں کانٹا بانجی اسمبلی سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

...مزید دیکھیں
image