NationalPosted at: Apr 18 2024 12:33PM بی جے پی نے رانے کو رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا نشست سے اپنا امیدوار بنایا
نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاراشٹر کی رتناگیری سندھودرگ لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے۔
آج یہاں جاری پارٹی کی 13ویں فہرست میں صرف ایک نام کا اعلان کیا گیا، مرکزی الیکشن کمیٹی نے کہا کہ مسٹر رانے مہاراشٹر کی رتناگیری سندھو درگ لوک سبھا سیٹ سے امیدوار ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر رانے روایتی طور پر رتناگیری سندھو درگ سیٹ سے الیکشن لڑتے رہے ہیں۔
یواین آئی، م ش