image
Sunday, Apr 28 2024 | Time 16:29 Hrs(IST)
Sports

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

بدھ کو ٹورنمنٹ میں سندھو نے کینیڈین شٹلر ژانگ کو 30 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-16، 21-12 سے شکست دی۔

مقابلے میں دوسری سیڈ پی وی سندھو نے پہلے گیم میں اچھی شروعات کی اور برتری حاصل کی۔

image