InternationalPosted at: Apr 23 2024 11:09AM ملیشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے ، 10 افراد ہلاک
کوالالمپور، 23 اپریل (یو این آئی) ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔
رائل ملیشیائی بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق 09.32 پر لوموٹ رائل ملائیشیائی نیول بیس پر فلائی پاسٹ ریہرسل کے دوران ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر میں سات اور دوسرے میں تین افراد سوار تھے۔
بیان کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
یواین آئی۔ م س