image
Saturday, Feb 15 2025 | Time 09:05 Hrs(IST)
National

عالمی کتاب میلہ: قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ترجمے کی اہمیت پر مذاکرہ و مشاعرہ

عالمی کتاب میلہ: قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ترجمے کی اہمیت پر مذاکرہ و مشاعرہ

نئی دہلی، 4فروری(یو این آئی) قومی اردو کونسل کے زیراہتمام عالمی کتاب میلے میں آج دو پروگراموں کا انعقاد ہوا پہلا پروگرام قومی اردو کونسل کے اسٹال پر ترجمے کی اہمیت کے عنوان سے ہوا جس میں نئی نسل کے مترجمین ڈاکٹر احسن ایوبی، ڈاکٹر نوشاد منظر اور ڈاکٹر جاوید عالم نے بطور مہمان شرکت کی اور انھوں نے ترجمہ نگاری کے تعلق سے اپنے تجربات شیئر کیے۔ انھوں نے ترجمے کے حوالے سے نئے رجحانات پر بھی گفتگو کی۔ اس پروگرام کی صدارت پروفیسر سرورالہدیٰ شعبہ¿ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں نئی نسل کے ترجمہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدی کثیر لسانی ثقافت سے شناخت کی جاتی ہے، ایسے میں نئی نسل کے لیے مختلف زبانوں اور علوم سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کا مختلف زبانوں کی طرف بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے۔ نظامت ڈاکٹر عبدالباری نے کی۔
بعدازاں کونسل کے زیراہتمام ’لیکھک منچ ‘میں ایک شاندار مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت بزرگ شاعر چندربھان خیال نے کی۔ صدارتی تقریر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج کل مشاعرے تو بہت ہورہے ہیں لیکن اس کا معیار و وقار دن بدن گرتا جارہا ہے۔ اردو کے فروغ کے لیے جس طرح کی کوششیں ہونی چاہئیں وہ آج کل کے مشاعرے میں ناپید ہیں۔ سنجیدہ مشاعرے کے انعقاد کے حوالے سے قومی اردو کونسل کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انھوں نے اپنے اشعار سے بھی سامعین کو محظوظ کیا۔ ان کے علاوہ اس مشاعرے میں اقبال اشہر، نصرت مہدی، پاپولر میرٹھی، اورآلوک یادو نے خوبصورت اشعار پیش کیے۔ نظامت معین شاداب نے کی اور شکریے کی رسم ڈاکٹر عبدالباری نے انجام دی۔
مشاعرے کے منتخب اشعار پیش ہیں:
دل میں جب جستجو کے شرارے چلے
میری انگلی پکڑ کرستارے چلے
(چندربھان خیال)
کھلی آنکھوں ہی رخصت ہوگئی وہ
مجھے آنے میں دیری ہوگئی تھی
(اقبال اشہر)
میں کہاں اپنی کسی فکر کے اظہار میں تھی
میں تو ہر دور میں سونپے ہوئے کردار میں تھی
(نصرت مہدی)
جذبہ¿ انسانیت سے اپنا رشتہ توڑ کر
ڈاکوو¿کیا مل گیا شاعر کا جبڑا توڑ کر
(پاپولر میرٹھی)
نئی نسلوں کے ہاتھوں میں بھی تابندہ رہے گا
میں مل بھی جاو¿ں گا مٹی میں قلم زندہ رہے گا
(آلوک یادو)
افلاک تو کیا ملتے زمیں کا نہ رہوں گا
میں تیرے بھروسے پہ کہیں کا نہ رہوں گا
(معین شاداب)
یو این آئی۔ ع ا۔ م الف

خاص خبریں
خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادیں: مرمو

خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادیں: مرمو

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہر عورت سے کہا کہ وہ ہمتی بنیں، بڑے خواب دیکھیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت اور صلاحیت کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے کئی فیصلے

توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے کئی فیصلے

واشنگٹن، 14 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور تجارت کے شعبوں میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کئی ٹھوس فیصلے کئے ہیں اور ان کی باہمی تجارت کو پانچ سالوں میں 500 بلین ڈالر کی سطح تک لے جانے کے ایک انتہائی پرجوش منصوبے کے ساتھ ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

واشنگٹن 14 فروری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیرف اور تجارت کے حوالے سے کافی تعمیری بات چیت ہوئی اور دونوں رہنما باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے پر کام کرنے پر متفق ہوئے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم مودی کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی

راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی

للت پور، 14 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر غیر پارلیمانی زبان کے الزام کے خلاف دائر درخواست پر للت پور کی عدالت میں سماعت کی اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گردہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گردہلاک

اسلام آباد، 14 فروری (یو این آئی) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں الگ الگ کارروائیوں میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
اراکین   ایوان میں ضابطے ، طریقہ کار اور کنونشن کے دائرے  میں  رہکر  مسائل    اٹھائیں، منصوبہ بند  خلل ڈالنے  سے باز رہیں : برلا

اراکین ایوان میں ضابطے ، طریقہ کار اور کنونشن کے دائرے میں رہکر مسائل اٹھائیں، منصوبہ بند خلل ڈالنے سے باز رہیں : برلا

نئی دہلی / چندی گڑھ ، 14 فروری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے معیاری قانون سازی کے مسودے کی اہمیت اور قانون سازی کے عمل میں منتخب نمائندوں کے ان پٹ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی ایس این ایل نے 2007 کے بعد پہلی بار 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا

بی ایس این ایل نے 2007 کے بعد پہلی بار 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) پبلک سیکٹر کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے 2007 کے بعد پہلی بار رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔

...مزید دیکھیں

رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں چھ وکٹ سے گجرات جائنٹس کی شکست

14 Feb 2025 | 11:46 PM

بڑودہ، 14 فروری (یو این آئی) ریچا گھوش (ناٹ آؤٹ 64) اور ایلیس پیری (57) کی تیز نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعہ کے روز ویمنس پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گجرات جائنٹس کو 9 گیند باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بپی لہری: ڈسکو کنگ کے طور پر شناخت بنائی

14 Feb 2025 | 3:35 PM

(15فروری برسی کے موقع پر )ممبئی، 14 فروری (یو این آئی)بالی وڈ میں بپی لہری ان موسیقاروں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے فلمی موسیقی آلات کے استعمال کے ساتھ فلمی موسیقی میں مغربی موسیقی کو ملا کر ’ڈسکو تھیک‘ کی ایک نئی صنف تیار کی۔

image