Friday, Mar 21 2025 | Time 21:50 Hrs(IST)
National

مسلمان وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے وقف اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کے تمام قانونی و دستوری طریقے اپنائیں گے : پروفیسر سلیم انجینئر

مسلمان وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے وقف اراضی پر قبضے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کے تمام قانونی و دستوری طریقے اپنائیں گے : پروفیسر سلیم انجینئر

نئی دہلی،7 فروری (یواین آئی) جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ آج ماہانہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر پروفیسر سلیم انیجنیئر نے کہا کہ ’’ ہم وقف ترمیمی بل 2024 کی شدید مخالفت کرتے ہیں اس بل سے مسلمانوں کے مذہبی اور آئینی حقوق کو خطرہ لا حق ہو گیا ہے  جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے اپوزیشن کے اعتراضات اورشہریوں کی طرف سے درج کرائے گئے لاکھوں اعتراضات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بل متعصبانہ جذبات کے تحت لایا گیا ہے۔ یہ بل متولیوں کے کردار کو تبدیل اور وقف بورڈ کی آزادی کو ختم کرتا ہے۔ خاص طور سے سنٹرل وقف کونسل اور وقف بورڈوں میں غیر مسلموں کی بڑی تعداد میں شمولیت کی گنجائش پیدا کر دی گئی ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے‘‘ ۔
انہوں نے وقف بورڈ کے سی ای او‘ کی تقرری کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس میں ریاستی حکومتوں کو براہ راست تقرریوں کی اجازت دی جارہی ہے۔ یہ اوقاف پر براہ راست سیاسی مداخلت اور کنٹرول کا باعث بنے گا‘‘۔جماعت اسلامی ہند تمام سیکولر جماعتوں بشمول این ڈی اے اتحادیوں اور دیگر اپوزیشن سے اس بل کی مخالفت کرنے کی اپیل کرتی ہے‘‘ ۔
جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویر احمد نے پریاگ راج مہا کمبھ میں ہوئی بھگدڑ کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بہت سے معصوم عقیدت مندوں کی جانیں چلی گئیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے۔ ہم ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس سانحے میں کھو دیا ہے۔ ہم تمام پسماندگان کے لیے صبر اور تحمل کی دعا کرتے ہیں۔ اس پورے واقعہ کی ذمہ داری مرکز اور یو پی حکومت کو براہ راست لینی چاہئے اور انتظامات میں پائی جانے والی خامیوں کو فوری طور پر دور کرنا چاہیے۔ افسوس کی بات ہے کہ میڈیا کو ایک بڑے ایونٹ کے انتظام میں موجود خامیوں کا تنقیدی تجزیہ کرنے سے روک دیا جوحکومت اور انتظامیہ کو ان کوتاہیوں کو بروقت دور کرنے، ان کو بہتر بنانے اور کسی بحران سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار کر سکتا تھا۔ بھگدڑ کے بعد بہت سے شردھالوؤں کو مساجد میں پناہ دی گئی اور انہیں کھانا، کمبل اور دیگر ضروری چیزیں فراہم کرنے کا معقول انتظام کیا گیا۔ یہ کوششیں ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ نفرت کے ماحول کے باوجود ملک کے عام شہری بالخصوص مسلمان عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں ۔ ہمارے لیڈران اور پوری قوم کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے افراد سے تحریک حاصل کرنی چاہیے‘‘۔
مرکزی حکومت کے سالانہ مالی بجٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت کے بجٹ 2025-26 میں شامل بہت سے مثبت پہلوؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس بجٹ میں انکم ٹیکس میں کی جانی والی کٹوتی، چھوٹ کی حد کو بڑھا کر 12 لاکھ روپے کرنا اور متوسط طبقے کے افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے سلیب کو ایڈجسٹ کرنا وغیرہ قابل ستائش ہیں۔ بجٹ کی دوسری مثبت بات یہ ہے کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کے مالیاتی نقصان کے باوجود بجٹ مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے 4.4 فیصد تک برقرار رکھنے سے قرضے پر قابو رکھنے میں مدد ملے گی ۔ قرضے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ذریعے ریگولیٹری اصلاحات پر بھی زور دیا جائے جس سے کہ لوگوں کو کاروبار کرنے میں آسانی اور سرمایہ کاری میں مدد ملے‘‘۔
پروفیسر سلیم انجینر مزید کہا کہ ان مثبت باتوں کے اعتراف کے ساتھ ہی اس بجٹ سے کئی حوالوں سے مایوسی بھی ہے۔ روزگار کے شدید بحران کی وجہ سے نوجوان طبقے میں بڑھتی بے روزگاری، جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، ایسے مسائل ہیں جس سے سرمایہ اور زرعی نمو کی بنیاد پر وزیر مالیات کے لیے معاشی پالیسی پر نظر ثانی کا ایک اچھا موقع تھا تاکہ سب کو انصاف اور مساوی ترقی کے مواقع مل سکیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
دہلی کے ایمس نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے: مرمو

دہلی کے ایمس نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے: مرمو

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم میں ایک معیار قائم کیا ہے اور انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ڈاکٹر اور محققین صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جسٹس یشونت ورما تنازعہ: سپریم کورٹ نے ’ان ہاؤس‘  جانچ شروع کی

جسٹس یشونت ورما تنازعہ: سپریم کورٹ نے ’ان ہاؤس‘ جانچ شروع کی

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کی رہائش گاہ پر حال ہی میں آگ لگنے کے بعد مبینہ طور پر بڑی رقم کی برآمددگی سے متعلق منفی رپورٹ کی بنیاد پر معاملے میں ’ان ہاؤس‘ انکوائری شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا میں آج اراکین کے پرائیویٹ بل پیش نہیں کیے جائیں گے

راجیہ سبھا میں آج اراکین کے پرائیویٹ بل پیش نہیں کیے جائیں گے

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ وہ بجٹ کے تحت وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث کرانے کے قابل نہیں ہیں، لیکن اگر ایوان اجازت دیتا ہے تو پرائیویٹ ممبر بل اور وقفہ سوال کو روک کر یہ بحث کی جا سکتی ہے اور 4 اپریل کو پرائیویٹ ممبر بلز کو پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور، اگلے سال نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا: امت شاہ

جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور، اگلے سال نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا: امت شاہ

نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت نے امن اور سلامتی کی بنیاد پر جموں و کشمیر میں ترقی اور جمہوریت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، حکومت نے بات چیت، سلامتی اور تال میل کو اپنا کر نکسلیوں کے مسئلے پر کامیابی حاصل کی ہے اور اگلے سال 31 مارچ تک ملک سے نکسلیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے پنجاب کو لوٹنے کے لیے افسروں کو تعینات کیا: یادو

کیجریوال نے پنجاب کو لوٹنے کے لیے افسروں کو تعینات کیا: یادو

نئی دہلی، 21 مارچ، (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنانے پر عام آدمی پارٹی (آپ) اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'آپ' نے مسٹر سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنایا اور وہاں بھی لوٹ مار کرنے کے لیے عہدیداروں کو تعینات کیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی طالب علم بدر خان سوری یا امریکی حکومت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے: وزارت خارجہ

ہندوستانی طالب علم بدر خان سوری یا امریکی حکومت نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے: وزارت خارجہ

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) فلسطینی دہشت گرد گروپ حماس کے ساتھ مبینہ روابط کے تعلق سے امریکی امیگریشن افسران کی طرف سے ہندوستانی طالب علم بدر خان سوری کو حراست میں لئے جانے کی خبروں کے درمیان، وزارت خارجہ نے آج واضح کیا کہ اس معاملے میں امریکی حکومت یا کسی ہندوستانی شہری نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش، ہریانہ اور میزورم نے قومی خواتین ہاکی لیگ جیت لی

مدھیہ پردیش، ہریانہ اور میزورم نے قومی خواتین ہاکی لیگ جیت لی

رانچی، 21 مارچ (یو این آئی) قومی خواتین ہاکی لیگ 2024-2025 کے آخری مرحلے کے تیسرے دن جمعہ کو مدھیہ پردیش، ہریانہ اور میزورم نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

...مزید دیکھیں

آتشی بی جے پی سے معافی مانگیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں: سچدیوا

21 Mar 2025 | 9:29 PM

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) دہلی ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندر سچدیوا نے سابق وزیر اعلیٰ آتشی سے بی جے پی لیڈروں کے بارے میں اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ معافی نہیں مانگتی ہیں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔