SportsPosted at: Dec 6 2024 7:18PM ہر شخص روزانہ کم از کم 30 منٹ جسمانی ورزش کے لئے وقف کرے
ویدانتا دہلی ہاف میراتھن فلاحی ایوارڈ تقریب سے انوراگ ٹھاکرکا خطاب
نئی دہلی، 6دسمبر(یو این آئی) ویدانتا دہلی ہاف میراتھن نے یہاں ایک پروقار تقریب میں اپنے 19ویں ایڈیشن کے انسان دوستی ایوارڈ کا اہتمام کیا اس موقع پر فلاحی کاموں کے لئے رقومات جمع کرنے والی رضاکارتنظیموں اور فنڈ جمع کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جنھوں نے 12سماجی کاموں کے لیے مجموعی طور پر 3.3 کروڑ روپے جمع کیے اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہاکہ یہ اقدام نہ صرف کھیل برادری کو ترقی سے ہمکنارکرتا ہے بلکہ کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا مشن کو زمینی سطح تک لے جانے میں ریاستی انجمنوں اورمرکزی حکومت کی بھی حمایت کرتا ہے۔
یونائیٹڈ وے آف دہلی اور ان تمام اسپانسروں کا شکریہ جنہوں نے اس فٹنس انقلاب میں اپنا رول ادا کیاہے۔
میں اپنے ہم وطنوں سے گزارش کروں گا کہ وہ روزانہ کم از کم 30 منٹ جسمانی ورزش کے لئے وقف کریں۔