RegionalPosted at: Jun 15 2025 5:12PM کیدارناتھ روڈ پر ہیلی کاپٹر حادثہ، سات افراد کی موت کا خدشہ
دہرادون، 15 جون (یو این آئی) اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے تحت گوری کنڈ علاقے میں اتوار کو کیدارناتھ روڈ پر ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہوجانے سے سات لوگوں کی موت کا خدشہ ہے یہ حادثہ آج صبح تقریباً 5:30 بجے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر آرین ایوی ایشن کمپنی کا تھا ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم کو اس حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کل 7 افراد سوار تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ جائے حادثہ ایک دشوار گزار اور ناقابل رسائی جنگلاتی علاقے میں ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن چیلنجنگ بنا ہواہے۔
یو این آئی۔ این یو۔