InternationalPosted at: Jun 15 2025 4:02PM اسرائیل- ایران جنگ ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ

واشنگٹن، 15 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور روس یوکرین امن مذاکرات پر فون پر بات کی اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’’اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا’’جیسا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔ ‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسٹر پوتن ایران کو ’’کافی اچھی طرح جانتے ہیں۔‘‘
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ایک گھنٹے کی بات چیت کے دوران انہوں نے روسی صدر کو یہ بھی سمجھایا کہ روس یوکرین تنازع کو بھی ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا ’’ہم نے طویل بات چیت کی، روس، یوکرین کے بارے میں تھوڑا وقت گزارا، لیکن یہ اگلے ہفتے کے لئےہو گا۔‘‘
مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’مسٹر پوتن ایک منصوبہ بند قیدیوں کا تبادلہ کر رہے ہیں - دونوں طرف سے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو فوری طور پر منتقل کیا جا رہا ہے۔‘‘
ہفتہ کو مسٹر ٹرمپ کی 79ویں سالگرہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پوتن نے انہیں فون پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔
یو این آئی۔ این یو۔