InternationalPosted at: Jun 18 2025 9:48AM لاس اینجلس کے میئر نے شہر کے وسط میں کرفیو ختم کیا

لاس اینجلس، 18 جون (یو این آئی) لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے امریکہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے وسط میں ایک ہفتے سے نافذ کرفیو کو ختم کردیا ہے۔
مسٹر کیرن باس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا، "کرفیو اور جرائم کی روک تھام کی جاری کوششیں اسٹورز، ریستورانوں، کاروباروں اور برادریوں کو شرپسند عناصر سے بچانے میں بڑی حد تک کامیاب رہا ہے جو تارکین وطن کی برادری کو ناپسند کرتے ہيں۔"
انہوں نے اعلان کیا کہ"میں آج سے کرفیو ختم کررہا ہوں، اور چونکہ ہم واشنگٹن سے آنے والی افراتفری کی باتوں کاتیزی سامنا کررہے ہیں، میں ضرورت پڑنے پر کرفیو کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے تیار رہوں گا، میری ترجیح شہر کے قریبی علاقوں میں حفاظت، استحکام اور راحت رسانی کو یقینی بنانا رہے گی۔"
مسٹر کیرن باس نے اس سے قبل پیر کی سہ پہر اعلان کیا تھاکہ رات کے کرفیو کے اوقات میں دو گھنٹے کی مہلت دی جائے گی کیونکہ جرائم کی روک تھام کی کوششیں بڑی حد تک کامیاب رہی ہیں۔ یہ رعایت 10 جون کو جاری کردہ پہلے حکم کے بعد ہوئی، جس کے تحت رات 8:00 بجے سے صبح 6:00 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔