Wednesday, Apr 15 2026 | Time 11:47 Hrs(IST)
International

ایران۔امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق

ایران۔امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن، 8 اپریل (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں ممالک ایک فیصلہ کن امن معاہدے کی طرف کافی حد تک پیش رفت کر چکے ہیں اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں امریکی صدر نے یہ اعلان واشنگٹن وقت کے مطابق شام 6 بج کر 32 منٹ پر کیا، جو کہ ان کی مقرر کردہ رات 8 بجے کی ڈیڈ لائن سے پہلے تھا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران مقررہ وقت کے اندر جنگ بندی پر آمادہ نہ ہوا تو ایرانی تہذیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک دو ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہو گیا ہے۔ اس دوران آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ جنگ بندی پاکستان کی ثالثی سے ممکن ہوئی ہے اور اسرائیل بھی اس پر رضامند ہے۔
یو این آئی ایم جے

خاص خبریں
وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

وزیر اعظم نے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو کی مبارکباد دی ، ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا

نئی دہلی ، 15 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پوئیلا بوئشاخ ، وشو اور رونگالی بیہو سمیت علاقائی نئے سال کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کے لوگوں کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی ۔

...مزید دیکھیں
آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

آؤٹر دہلی میں پلاسٹک کے کچرے کے گودام میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) فائر حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ آؤٹر دہلی کے علاقے بدھ وہار میں پلاسٹک کے کچرے کے ایک گودام میں آگ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

...مزید دیکھیں

روس-چین تعلقات عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: لاوروف

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور "گلوبل میجارٹی" کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

ایران میں کارروائی ابھی جاری ہے، مشن مکمل نہیں ہوا: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ

ماسکو، 15 اپریل (یو این آئی) اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ایجنسی کا مشن صرف اسی صورت میں ختم ہوگا جب وہاں کی سیاسی "حکومت" تبدیل ہو جائے گی۔

...مزید دیکھیں

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی 17 ممالک نے مذمت کی ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا

ماسکو ، 15 اپریل (اسپوتنک/یو این آئی) سترہ ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے عمل میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

...مزید دیکھیں
سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

سمراٹ چودھری کی گورنر سے ملاقات، بہار میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

پٹنہ، 14 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما سمراٹ چودھری نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد آج شام گورنر عطا حسنین سے ملاقات کی اور اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط سونپ کر نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا مسٹر چودھری نے بہار میں بی جے پی کے انچارج ونود تاوڑے، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی اور دیگر معزز رہنماؤں کے ہمراہ آج شام لوک بھون میں گورنر سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم مودی کا 'ناری شکتی' کے نام خط، خواتین کے ریزرویشن کے عزم کا اعادہ

نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کر رہی ہیں انہوں نے حکمرانی میں خواتین کی نمائندگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے "ناری شکتی" کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’پورے ہندوستان میں خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے اقدام کو سراہ رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل 2026: چنئی کا کولکتہ کو 193 رنز کا ہدف، پاور پلے کے بعد کے کے آر کے بالرز کی شاندار واپسی

14 Apr 2026 | 9:44 PM

چنئی، 14 اپریل ( یو این آئی)چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں چنئی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنائے ہیں۔ اگرچہ چنئی نے آغاز انتہائی جارحانہ کیا تھا، لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بالرز نے آخری اوورز میں بہترین واپسی کر کے چنئی کو ایک بہت بڑے اسکور سے روک دیا۔.

مندرا بیدی تین آخری

15 Apr 2026 | 9:21 AM

ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کرکٹ کے شوقین ناظرین ، مرد اور عورت دونوں ، اس خوبصورت ، تازہ چہرے والی ، سیکسی ، ساڑی پہنے ہوئے اور صحت مند ہندوستانی لڑکی سے مسحور ہوگئے ۔ فیشن ڈیزائنر ، ستیہ پال نے کرکٹ تھیم والی ساڑیاں ڈیزائن کیں ، جن میں سے ایک کرکٹرز کے دستخط والی تھی ؛ دوسری کرکٹ اخبارات کی سرخیوں والی تھی۔ مندرا نے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کوشل سے ویلنٹائن ڈے 1999 کو ڈرامائی انداز میں شادی کی ، اور وہ باندرا ، بمبئی میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے شوہر کی فلم 'شادی کا لاڈو' اور 'دس کہانیاں' میں بھی اداکاری کی ہے ۔ وہ مختلف قسم کے اسکرین رول کرنا پسند کرتی.