Tuesday, Jul 21 2026 | Time 21:44 Hrs(IST)
International

امریکی محکمہ خارجہ نے 1000 سے زائد افراد کی چھٹنی کی

امریکی محکمہ خارجہ نے 1000 سے زائد افراد کی چھٹنی کی

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) ٹرمپ انتظامیہ کی وفاقی افرادی قوت میں کمی کی کوششوں کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کے 1000 سے زائد ملازمین کی چھٹنی کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع ہفتہ کو بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔
جمعہ کو محکمہ خارجہ کے ملازمین کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق غیر ضروری عملے کی کٹوتیوں میں سول سروس کے 1,107 اور فارن سروس کے 246 ملازمین شامل ہیں۔
اس سال کے شروع میں، وفاقی حکومت کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی کوششوں کے حصے کے طور پر محکمہ خارجہ کے 1,500 سے زائد ملازمین نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان بڑی کٹوتیوں سے محکمے کا کام متاثر ہوگا۔
بی بی سی نیوز کے مطابق بیورو آف پاپولیشن، ریفیوجیز اینڈ مائیگریشن میں تقریباً تمام سول سروس افسران کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں کو برطرف کیا گیا ان میں محکمہ خارجہ کے دفتر کے افغان بحالی کی کوششوں کے کوآرڈینیٹر (سی اے آر ای) دفتر کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’محکمہ خارجہ میں سول سروس اور فارن سروس کے سینکڑوں ممبران کو نکالنے کا فیصلہ ہماری قومی سلامتی کو کمزور کرتا ہے۔‘‘
یہ برطرفی سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند دن بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا وفاقی افرادی قوت کے حجم کو کم کرنے کا منصوبہ آگے بڑھ سکتا ہے۔
اس سال کے شروع میں، محکمہ نے کانگریس کو ایک خط لکھا تھا جس میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور برطرفیوں کے ذریعے اپنی افرادی قوت میں 18 فیصد کمی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا، جس میں محکمہ نے کہا تھا کہ اس کے پاس 18,700 سے زیادہ امریکی ملازمین ہیں۔
افرادی قوت میں کمی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سرکاری اخراجات میں کمی کے انتخابی وعدے کے مطابق ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے  لیا حراست میں

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے لیا حراست میں

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کو منگل کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے اچانک دھرنے پر بیٹھنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی دہلی پولیس نے وہاں کارروائی کی اور مسٹر گاندھی نیز دیگر کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلے ایک ڈرامائی واقعے میں مسٹر گاندھی کو حراست میں لیے جانے سے پہلے وزیراعظم دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے دھرنے کی جگہ پر جا کر ان سے دھرنا ختم کرنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے برلا سے ملے راہل

طلبا کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے برلا سے ملے راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی اور کچھ دیگر پارٹیوں کے اراکینِ پارلیمنٹ نے منگل کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کر کے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑا سنگین موضوع ہے اور اس پر ایوان میں وسیع بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نیٹ پیپر لیک معاملے کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا- مودی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے میں خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی مرکزی وزیرِ برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا، "نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کے بارے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گڑبڑ کی خبریں ملنے پر سرکار نے فوری کارروائی کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کو میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی

دہلی ہائی کورٹ نے سونم وانگچک کو میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو سماجی کارکن سونم وانگچک کو صفدر جنگ اسپتال سے میدانتا اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے تبصرہ کیا کہ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ان کی جاری بھوک ہڑتال کی وجہ سے انہیں مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب  : راہل

طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کوٹالنا نامناسب : راہل

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف مسٹر راہل گاندھی نے طلبا کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہ کرائے جانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا لیکن انہیں بتایا گیا کہ اس کے لیے سرکار سے اجازت لینی ہوگی مسٹر گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل سے جڑے اس سنگین معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
جنتر منتر لاٹھی چارج پر طلبہ کو قانونی اور میڈیکل امداد فراہم کرے گی عآپ : کیجریوال

جنتر منتر لاٹھی چارج پر طلبہ کو قانونی اور میڈیکل امداد فراہم کرے گی عآپ : کیجریوال

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جنتر منتر پر مظاہرے کے دوران مبینہ لاٹھی چارج اور اس کے بعد طلبہ پر درج مقدمات کے تعلق سے منگل کو مرکزی سرکار پر شدید حملہ بولا مسٹر کیجریوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پرامن مظاہرہ کر رہے طلبہ پر پولیس نے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے لال ڈورا علاقوں کو ملے گا ڈیجیٹل پراپرٹی  کا حق: ریکھا گپتا

دہلی کے لال ڈورا علاقوں کو ملے گا ڈیجیٹل پراپرٹی کا حق: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) دہلی سرکار نے راجدھانی کے لال ڈورا اور گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو ان کی جائیدادوں کا محفوظ اور ڈیجیٹل ریکارڈ فراہم کرنے کی سمت میں بڑا قدم اٹھایا ہے وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو محکمۂ محصولات کی جائزہ میٹنگ میں مرکزی سرکار کی 'سوامتوا یوجنا' کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے  لیا حراست میں

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران راہل گاندھی کو پولیس نے لیا حراست میں

21 Jul 2026 | 8:41 PM

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کو منگل کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پاس دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے اچانک دھرنے پر بیٹھنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی دہلی پولیس نے وہاں کارروائی کی اور مسٹر گاندھی نیز دیگر کانگریسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔.

پرنیش نے گوکیش کو شکست دی، نہال سرین نے ارجن ایریگائسی کو مات دی

21 Jul 2026 | 9:20 PM

چنئی، 21 جولائی (یو این آئی) گرینڈ ماسٹر ایم پرنیش نے عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی، جبکہ گرینڈ ماسٹر نہال سرین نے ہندوستان کے سب سے باوقار کلاسیکل شطرنج ٹورنامنٹ کوانٹ باکس چنئی گرینڈ ماسٹرز 2026 کے چوتھے ایڈیشن کے قبل از آخری راؤنڈ میں ہم وطن ارجن ایریگائسی کو ہرا دیا۔ .

ٹریٹڈ ویسٹ واٹر کے دوبارہ استعمال پر حکومت کا زور، پانی تھرمل پلانٹس اور صنعتوں تک پہنچے گا

21 Jul 2026 | 9:07 PM

چنڈی گڑھ، 21 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے ٹریٹیڈ ویسٹ واٹر کے سائنسی اور منصوبہ بند استعمال پر زور دیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست میں ٹریٹڈ ویسٹ واٹر کو ضائع نہ کیا جائے۔ مسٹر سینی نے کہا کہ زیر زمین پانی اور پینے کے پانی کے ذرائع پر دباؤ کو ٹریٹ شدہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے کم کیا جاسکتا ہے۔ .