Wednesday, Jun 10 2026 | Time 08:17 Hrs(IST)
National

ایس آئی آر کے معاملے پر ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں دوسرے دن بھی کام کاج نہیں ہو سکا

ایس آئی آر کے معاملے پر ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں دوسرے دن بھی کام کاج نہیں ہو سکا

نئی دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں منگل کو ووٹر فہرستوں کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کے عمل پر بحث کرانے کے مطالبے پر اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث کوئی کام کاج نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی دو بار ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اسپیکر کے قریب پہنچ کر نعرے بازی کرنے لگے اس دوران پریذائیڈنگ آفیسر دلیپ سیکیّہ نے کہا کہ ایوان بحث کے لیے ہے، جو بھی مسئلہ ہے اس پر بحث کرائی جائے گی اور آپ کو اس میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا، 'ملک کے عوام ایوان کی کارروائی کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ ایک ذمہ دار اپوزیشن ہیں اس لیے اپنی جگہ پر بیٹھیں اور ایوان کو چلانے میں تعاون کریں۔ یہ طریقہ عوام پسند نہیں کرتی ہے۔ آپ لوگ بار بار منظم طریقے سے ایوان کو روک رہے ہیں۔'
مسٹر سیکیّہ نے کہا کہ ایس آئی آر کے مسئلے پر ہنگامہ کیا جا رہا ہے جبکہ بہار میں ایس آئی آر ہوا اور آپ نے نتیجہ دیکھا۔ بہار کے عوام نے ایس آئی آر کی حمایت کی ہے۔ پریذائیڈنگ آفیسر کے بار بار اصرار کرنے کے باوجود اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب ایوان کی کارروائی بارہ بجے دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ایس آئی آر کے مسئلے پر پھر شور مچانا شروع کر دیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر پی سی موہن نے ہنگامے کے دوران ہی ضروری کاغذات ایوان کےسامنےرکھے۔ اسی دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرین رِجِیجُو نے کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات سمیت تمام مسائل پر اصولوں کے مطابق بحث کرانے کے لیے تیار ہے۔ وہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے رابطے میں ہیں، انہیں بات چیت کے لیے بلایا گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے بات چیت کر کے اس کا کوئی راستہ نکالا جائے گا اس لیے اپوزیشن ممبران کو اپنی اپنی جگہ پر جا کر ایوان کی کارروائی کو بہ سہولت چلنے دینے میں تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ممبران کو ٹھنڈے دماغ سے بحث میں شامل ہونا چاہیے۔ ملک میں کئی مسائل ہیں ان پر بحث ہونی چاہیے۔ وہ کسی بھی مسئلے کو چھوٹا یا بڑا نہیں مانتے۔ صرف ایک مسئلے کی وجہ سے تمام مسائل کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔ ایوان میں کئی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ایک یا دو ارکان ہیں، ان کی بھی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو انتخابی ہار کی بھڑاس یہاں نہیں نکالنی چاہیے۔ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بھی الیکشن ہارے تھے لیکن انہوں نے کبھی اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا۔ مسٹر رِجِیجُو نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے مسلسل اس طرح کا رویہ اپنانے سے وہ عوام کا اعتماد کھو دیں گے۔
تاہم اپوزیشن ارکان پر مسٹر رِجِیجُو کے اصرار کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد مسٹر موہن نے بھی اپوزیشن ارکان سے اپنی اپنی جگہ پر جا کروقفۂ صفر کی کارروائی چلنے دینے کی درخواست کی لیکن کانگریس، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے ہنگامہ کرتے رہے۔ کئی ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ کر بھی شور مچا رہے تھے۔
اس پر مسٹر موہن نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی تھی۔ اس سے پہلے آج صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مسٹر بِرلا نے خصوصی گیلری میں بیٹھے جارجیا کے وفد کے بارے میں ایوان کو مطلع کیا۔ مسٹر بِرلا نے ہنگامے کے دوران وقفۂ سوالات کو چلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ممبران جس طرح کا رویہ ایوان میں اپنا رہے ہیں اور ایوان کے باہر پارلیمنٹ کے لیے جس طرح کی زبان استعمال کی جا رہی ہے وہ ملک کے حق میں ٹھیک نہیں ہے۔
یو این آئی- م ک۔ایس وائی

خاص خبریں
مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

مودی نے کویت کے امیر کے ساتھ بات کی، مغربی ایشیا کی صورتحال پر ہوئی گفتگو

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) مغربی ایشیا میں مسلسل بدلتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر وہاں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا مسٹر مودی نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر ہونے والے حملوں کی ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر سخت مذمت کی۔

...مزید دیکھیں
مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

مضبوط قانون ساز ادارے اور شراکتی جمہوریت ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ناگزیر: لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی/چندی گڑھ، 9 جون(یو این آئی) ایوانوں میں بار بار رکاوٹیں اور رکاوٹیں جمہوری اداروں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں اس مسئلے کا حل عوامی توقعات کے مطابق قانون ساز اداروں کے اندر طرز عمل، مکالمے اور بامعنی بحث کو فروغ دینے میں مضمر ہے  عوامی اعتماد کو مضبوط کرنا آج تمام عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے  ان خیالات کا اظہارلوک سبھا اسپیکر مسٹر اوم برلا کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) انڈیا ریجن زون-II (شمالی زون) کی دوسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں پولیس بربریت پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے عالمی برادری: ہندوستان

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) ہندوستان نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں مظاہرین پر پولیس کی بربریت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے ظلم وزیادتی کے لیے جوابدہ ٹھہرائے ہندوستان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پاکستان فرضی ویڈیوز کے ذریعے اپنی ناکامیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

...مزید دیکھیں
سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

سبسڈی والے سلنڈر کی تعداد کم کر کے حکومت غریبوں کو کھانے سے بھی کر رہی ہے محروم

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ایل پی جی (رسوئی گیس) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اجولا یوجنا کے تحت سبسڈی والے سلنڈروں کی تعداد کم کیئے جانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریبوں سے پہلے منریگا کے تحت کام کا حق چھینا اور اب ان کے کھانے کا سہارا بھی چھین رہی ہے مسٹر کھرگے نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اجولا یوجنا کے ذریعے خواتین کو لکڑی کے چولہے کے دھوئیں سے نجات دلانے اور سال میں 12 سبسڈی والے گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے  : فلسطینی سفیر

غزہ کی 12 فی صد آبادی شہید یا لاپتہ ہو چکی ہے : فلسطینی سفیر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) آل انڈیا مسلم انٹلیکچوئل سوسائٹی (اے آئی ایم آئی ایس) کے ایک وفد نے نئی دہلی میں تعینات فلسطینی سفیر عزت مآب عبداللہ ایم ابو شاوَش سے سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی  اس اہم نشست کے دوران غزہ، مغربی کنارے، بیت المقدس (یروشلم) اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تیزی سے بدلتی ہوئی تشویشناک صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سفیر عبداللہ ابو شاوَش نے وفد کو زمین پر جاری بدترین انسانی بحران کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

...مزید دیکھیں
عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

عمان کے ساحل کے قریب ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو محفوظ بچا لیا گیا

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) دنیا بھر میں ہندوستانی ملاحوں کے تحفظ کے تئیں اپنے اٹوٹ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے، میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) ممبئی نے عمان کے حکام کے ساتھ مل کر عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی ٹینکر پر میزائل حملے کے بعد اس پر سوار تمام 24 ہندوستانی ملاحوں کو کامیابی کے ساتھ بچا لیا ہے ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے منگل کو بتایا کہ ایم آر سی سی ممبئی کو پیر کے روز دو بج کر 20 منٹ پر پلاؤ کے جھنڈے والے ٹینکر ’ایم ٹی میریویکس‘ پر میزائل حملے کی اطلاع ملی۔

...مزید دیکھیں
سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

سینئر صحافی انل پانڈے این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر مقرر

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) سے منسلک نیشنل یونین آف جرنلسٹس (انڈیا) [این یو جے (ّآئی)] کی جانب سے قائم کردہ این یو جے اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونی کیشن کے صدر کے عہدے پر سینئر صحافی انل پانڈے کو تعینات کیا گیا ہے وہیں جن ستا کے نامہ نگار پریہ رنجن کو سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: وارم اپ میچز میں آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی شاندار فتوحات

09 Jun 2026 | 9:50 PM

لندن، 9 جون (یو این آئی) انگلینڈ میں 12 جون سے شروع ہونے والے 'آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026' کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ منگل کے روز کھیلے گئے وارم اپ میچوں کے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اپنی تیاریوں کا دھاک جما دیا۔واضح رہے کہ اس بار خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ کے 7 مختلف مقامات پر کھیلا جا رہا ہے۔ لوبرگ میں کھیلے گئے ایک کم اسکورنگ اور سنسنی خیز میچ میں آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی۔آئرلینڈ کی اننگز: آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے سنجیدہ اخت.

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

سونم کپور آج اپنی 41 ویں یوم پیدائش منارہی ہیں

09 Jun 2026 | 8:25 PM

ممبئی، 9 جون (یو این آئی) بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ سونم کپور آج 41 برس کی ہو گئی ہیں۔ 0جون 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں سونم کپور، اداکار انل کپور کی صاحبزادی ہیں۔ فلمی ماحول میں پلی بڑھی سونم کا رجحان شروع سے ہی سنیما کی جانب رہا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک (2005) سے کیا۔.