InternationalPosted at: Jun 18 2025 8:37AM زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے
کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔
یوکرین کے نشریاتی ادارے ہروموڈسکے نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
رائٹرز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ جی-7 امریکی تذبذب سے کناڈا میں جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران یوکرین سے متعلق کوئی "مضبوط" مشترکہ اعلامیہ نہ اپنانے سے وہ مایوس ہیں۔
نشریاتی ادارے نے منگل کی دیر رات یہ اطلاع دی کہ زیلنسکی اپنے طے شدہ جی-7 دورے کو مختصر کر ر ہے ہيں اور کناڈا سے یوکرین واپس لوٹ رہے ہیں۔ ان کے اس فیصلے کے پیچھے اصل وجہ نامعلوم ہے۔
برطانیہ کی حکومت نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور زیلنسکی نے جی 7 سربراہی اجلاس میں ملاقات کی اور "فوجی مدد کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے" اور آنے والے چند ہفتوں میں "آمادہ اتحادیوں" کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔
یو این آئی۔ م ش۔