Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:25 Hrs(IST)
International

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران بھی شریک : ٹرمپ

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات میں ایران بھی شریک :  ٹرمپ

واشنگٹن، 10 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں ایران بھی شامل ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ کے حوالے سے اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک بڑے مذاکرات ہو رہے ہیں اور ایران بھی دراصل ان میں شریک ہے، اور ہم دیکھیں گے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے، ہم یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں‘۔
ٹرمپ نے اس پر مزید وضاحت نہیں کی اور وائٹ ہاؤس نے ایران کی شمولیت کی تفصیلات سے متعلق فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 3 ہفتے قبل امدادی ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بعد سے وہ غزہ میں محض معمولی مقدار میں آٹا پہنچا سکا ہے، اور وہ بھی زیادہ تر مسلح گروہوں نے لوٹ لیا یا بھوکے فلسطینیوں نے لے لیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عالمی تنظیم نے 4600 میٹرک ٹن گندم کا آٹا کریم شالوم کراسنگ کے ذریعے غزہ منتقل کیا ہے، جو واحد داخلی راستہ ہے جس کے ذریعے اسرائیل اقوامِ متحدہ کو امداد پہنچانے کی اجازت دیتا ہے۔
فرحان حق نے کہا کہ غزہ میں امدادی گروہوں کا اندازہ ہے کہ ہر خاندان کو آٹے کا ایک تھیلا دینے اور بازاروں پر دباؤ اور بے چینی کو کم کرنے کے لیے 8 سے 10 ہزار میٹرک ٹن گندم کے آٹے کی ضرورت ہے۔
فرحان حق نے کہا کہ ’زیادہ تر آٹا منزل پر پہنچنے سے قبل ہی بھوکے اور مجبور لوگوں نے لے لیا جبکہ بعض واقعات میں اسےمسلح گروہوں نے لوٹ لیا‘۔
فرحان حق نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ متعدد راستوں اور گذرگاہوں سے کہیں زیادہ امداد اندر جانے کی اجازت دے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ  لوگوں کی موت

آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت

آگرہ، 18 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 33 لوگ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

امپھال، 18 جون (یو این آئی) منی پور میں پولس اور سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس  لوٹے

زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے

کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

کینبرا، 18 جون (یو این آئی) تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو  نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل

مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل

پراگ، 18 جون (یو این آئی) سلوواکیہ مغربی ایشیا کے بحران زدہ خطے سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکال رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

18 Jun 2025 | 11:10 AM

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔امسال 38 دنوں پر محیط پوتر یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔