NationalPosted at: Jul 10 2026 4:14PM آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ میں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے 15,000 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

نئی دہلی/اگرتلہ10 جولائی (یو این آئی) آر ای سی لمیٹڈ، وزارت بجلی کے تحت مہارتن سی پی ایس ای اور معروف این بی ایف سی نے تریپورہ حکومت کے ساتھ 15,000 کروڑ روپے کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کی مدد کے لیے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں، یہ مفاہمت نامے 'ڈیسٹینیشن تریپورہ بزنس کنکلیو 2026' کے دوران دستخط کیے گئے، جو شمال مشرق میں پائیدار ترقی کو ممکن بنانے اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے آر ای سی کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ پہلے مفاہمت نامے کے تحت آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ حکومت کے محکمہ بجلی کے تعاون سے تریپورہ رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (ٹی آر ای ڈے اے) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ 5,000 کروڑ روپے تک کے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے لیے مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس معاہدے پر آر ای سی کے گوہاٹی علاقائی دفتر کے چیف پروگرام مینیجر مسٹر سبھیندو رائے اور ٹی آر ای ڈے اے کے ڈائریکٹر جنرل (انچارج) مسٹر ڈی ایس داس نے دستخط کیے۔
ریاست کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے آر ای سی لمیٹڈ نے تریپورہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی ایس ای سی ایل) کے ذریعے تریپورہ حکومت کے محکمہ توانائی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، تاکہ 10,000 کروڑ روپے کے بجلی کے شعبے کے پروجیکٹوں کو مدد دی جا سکے۔ دستخطی تقریب میں تریپورہ حکومت کے وزیر توانائی مسٹر رتن لال ناتھ موجود تھے۔ مفاہمت نامے پر آر ای سی علاقائی دفتر، گوہاٹی کے چیف پروگرام مینیجر مسٹر شبھیندو رائے اور ٹی ایس ای سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر بسوجیت بسو نے دستخط کیے۔
10,000 کروڑ روپے کی یہ شراکت داری ریاست میں بجلی کے شعبے کی اہم اسکیموں کے لیے فنڈنگ کو آسان بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے، جو تریپورہ کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور جدید کاری میں تعاون کرے گی اور ساتھ ہی شہریوں کے لیے قابل اعتماد اور پائیدار بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔
یہ معاہدہ تریپورہ میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پرٹی آر ای ڈے اے پوری ریاست میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کے نفاذ کو آسان بنائے گا، جب کہ آر ای سی لمیٹڈ گرین انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کے لیے مالی امداد فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری سے صاف ستھری توانائی کو اپنانے میں تیزی آنے، تریپورہ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نکھارنے اور خطے کی پائیدار ترقی میں اہم تعاون ملنے کی امید ہے۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف